August 21, 2017
You can use WP menu builder to build menus

مختلف الزامات کے تحت گرفتار وزارت خارجہ کے ڈائیریکٹر شفقت چیمہ نے نیب تفتیش کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتےہوئے انکشاف کیا ہےکہ بیرون ملک تعیناتی کے دوران وہ بھارتیوں اور بنگالیوں کو پاسپورٹ بنا کر دینے میں ملوث رہے ہیں۔ شفقت چیمہ 2004 میں میڈریڈ میں پاکستانی سفارت خانہ میں بطور سیکرٹری کام کیا ہے۔ اس دوران سفیر پاکستان تعینات نہ ہونے کے باعث  سفیر پاکستان کے تمام اختیارات شفقت چیمہ کے پاس تھے۔ انسانی اسمگلنگ کے معاملہ میں شفقت چیمہ بدنام انسانی اسمگلرز ایجنٹ خرم شہزاد۔ امجد مالٹا۔ سرتاج۔ یار محمد اورعمر ٹریول سے رابطہ میں رہا۔ اس کے علاوہ شفقت چیمہ نے سپین میں اس دھندے میں ملوث اور جعلی پاپسپورٹ بنوانے کے کام میں ملوث افراد کے نام نیب کو فراہم کر دئے ہیں۔ اخباری اطلاعات کے مطابق، فارن آفس کے پاس شفقت چیمہ کے اکائونٹس اور دیگر معاملات کو پرکھنے کا اختیار نہ ہونے کے باعث، معاملہ نیب کے حوالہ کیا گیا ہے۔ 

Comments are closed.

error: Content is protected !!