August 21, 2017
You can use WP menu builder to build menus

کتلان پولیس اور بارسلونا کی شہری پولیس کے تعاون سے شہر کے دل سیوتات بیعا میونسپلٹی میں ایک کامیاب چھاپہ میں پولیس نے 3 پاکستانیوں کو گرفتار کر کے صحت عامہ کے منافی سرگرمیوں کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ بد قسمتی سے تینوں کا تعلق پاکستان سے تھا۔ اور ان نوجوانوں کی عمریں 21٫27 اور 35 سال بتائی جا رہی ہیں۔ یہ تینوں رات کے وقت غیر قانونی طریقہ سے شراب فروخت کرتے تھے۔ اور مناسب گاہک میسر آنے پر منشیات کی فراہمی بھی کرتے تھے۔ ان تینوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز ایک شہری کی شکایت پر کیا گیا تھا۔ اپنے طریقہ کار کے مطابق یہ نوجوان گلی میں گاہک کے ساتھ بات چیت مکمل ہونے کے بعد اسے اپنے اپارٹمنٹ کی عمارت میں لےجاتے تھے۔ جہاں اسے منشیات مہیا کر دی جاتی تھیں۔ جبکہ ایک دوسرے اپارٹمنٹ کو منشیات کے گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ پولیس نے معاملہ کی کھوج لگانے کے دوران اس چیز کو مدنظر رکھا کہ، اس عمارت میں لوگوں کی آمدورفت غیر معمولی ہے۔ بالخصوص سیاحوں کی۔ جوکہ داخل ہونے کے فوری بعد باہر نکل جاتے ہیں۔ تمام معلومات حاصل ہونے کے بعد پولیس حکام نے 18 نومبر کو کامیاب چھاپہ میں81 گرام کوکین۔ 4 گرام ایم ڈی ایم اے۔ 200 گرام بھنگ۔ 51 گرام چرس۔ 289 گولیاں ایکستاسیس۔ اور موبائل فونوں کے علاوہ 900 یورو نقد برآمد کر لئے۔ /ف۔ کتلان پولیس

Comments are closed.

error: Content is protected !!