April 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

ایمیگرنٹس دوست سیاسی پارٹی آئی سی وی پر مشتمل شہری حکومت نے بدھ کے روز سے شہر میں بغیر کاغذات اور غربت کے باعث کوئی مستقل رہائش نہ رکھنے والے افراد کیلئے ڈومیسائل 'ایمپیدرونامینت' کا نیا طریقہ کار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت بغیر کاغذات کے حامل تارکین وطن اپنی ایمپیدرونامینت کروا کے، شہری حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس سے قبل رائج نظام پر کافی وقت لگتا تھا۔ جس کو کم کر کے ایک ماہ کے اندر اندر ان افراد کی جانچ پڑتال مکمل کی جائے گی۔ جس میں بلدیہ کے خصوصی انسپکٹرز اور مقامی پولیس ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔ دریں اثناء آئی سی وی پر مشتمل اتحاد، این کومون پودیم کی جانب سے امیدوار قومی اسمبلی برائے انتخابات 26 جون 2016 راجہ بابر ناصر، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بارسلونا عدیل وڑائچ اور منتخب ممبر سٹی ٹیکسی کونسل سعد مختار تارڑ نے بلدیہ کے اس فیصلہ کو سراہا ہے۔ اور امید ظاہر کی ہے کہ اس فیصلہ سے بیشمار افراد کو سہولت حاصل ہو جائے گی۔

Comments are closed.

error: Content is protected !!