March 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

بارسلونا کی آوینیو گلی میں واقع 'ال بورسی' نامی عمارت کو ناجائز قبضہ کرنے والے گروہوں سے بچانے کیلئے 1 لاکھ 60 ہزار یورو خرچ دئے۔ صوبائی حکومت نے کچھ دن قبل یہ عمارت بلدیاتی حکومت کو بیچ دی تھی۔ کتلان پولیس نے مئی 2016 میں اس عمارت کو ناجائز قابضین سے خالی کروایا تھا۔ صوبائی حکومت نے دوبارہ ناجائز قابضین کے قبضہ میں جانے سے بچانے کیلئے عمارت کی حفاظت کیلئے نجی سکیورٹی ادارہ کو ٹھیکہ دیا تھا۔ جسے اب تک خطیر رقم ادا کی جا چکی ہے۔ 3 ہزار مربع میٹر پر محیط یہ عمارت 2009 سے خالی پڑی ہے۔ اور ابھی بھی اس کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔/ریکارڈ کوگات

Comments are closed.