April 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

بارسلونا (اظہرعباس سے )سوشلسٹ پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع کارما چاکون کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سوشلسٹ پارٹی کے ایم این اے سمیت بارسلونا میں سوشلسٹ پارٹی کے اعلی عہدیداروں؛ قونصل جنرل بارسلونا مراداشرف جنجوعہ؛ ویلفیئر اتاشی اسلم غوری اور معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری عبدالرحمن نےتلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ ہدیہ نعت رسول مقبول کی سعادت یوسف چوہودری نے حاصل کی ،بارسلونا میں محمد اقبال چوہدری سابق نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے آنے والے سب مہمانوں کو خوش آمدید کہا،جبکہ سوشلسٹ پارٹی میں ایشین سیکٹر کے انچارج سابق امیدوار برائے کتلان اسمبلی حافط عبدالرزاق نے انے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا سوشلسٹ پارٹی کی مرکزی قیادت کا پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ رابطہ خوش آئند بات ہے جس سے مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے تقریب سے افضال بیدار؛راجہ شفیق کیانی خوسے ماریا سالا سابق گونر خوان رانجیل نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے باہمی میل جول کی ضرورت پر زور دیا،سوشلسٹ پارٹی کی مرکزی رہنما ایم این اے اور سابق وزیر دفاع کارما چاکون نے اپنے خطاب میں لاہور واقع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانوں جانوں کا ضیاع ایک جیسا ہی ہوتا ہے چاہے برسلز ہو یا لاہور مگر افسوس کہ سانحہ لاہور بس ایک خبر سے آگے کچھ نہ ہو سکا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بنے کی صورت میں ہم قانون سازی کریں گے کہ پاکستانی بھی دوسرے ملکوں کے شہریوں کی طرح پانچ سال یا تین سال بعد سپینش نیشنیلٹی اپلیکیشن دے سکیں ۔انہوں پاکستانی کمیونٹی کے لیے پیدرو سانچز اور سپا تیرو کی طرف نیک خواہشات کا پیغام بھی پہچایا۔مراد اشرف جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم اپنے ملک کا پرامن چہرہ پیش نہیں کر سکے اور دنیا کو باور نہیں کرا سکے کہ پاکستان دہشت گرد نہیں ایک پرامن ملک ہے،اس موقع پر معزز مہمان کارما چاکون اور خوان رانجیل کو قونصلر جنرل مراد اشرف جنجوعہ اور ایوارڈ یافتہ بزنس مین امانت حسین مہر نےاعزازی شیلڈ بھی دی یہ ظہرانہ اقبال چوہدری،امانت حسین مہر،حافظ عبدالرزاق صادق اور امتیاز آکیہ کی طرف سے دیا گیا۔ظہرانے میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری امانت حسین مہر، چوہدری امتیاز آکیہ، چوہدری عثمان چھوکر، فرہان مہر، گلریز بوگا، حاجی نوید وڑائچ، عمر فاروق رانجھا، ساجد گوندل، شرافت علی، حاجی طاہر، چوہدری عنصر جہلم، راجہ زوالفقار بڑھنگ، شفیق کیانی، یاسر بانیاں، بلال سرور، سعید شاہ، افضال بیدار، طارق جمال، نعیم بھٹی، جاوید اقبال، جاوید مغل، مرزا ندیم بیگ، شاہد احمد شاہد، رضوان کاظمی، ظفر قریشی، حق نواز، شاہد لطیف گجر، نوید سحر، واصف نزیز بجاڑ، پرویز اختر جانی، ایاز چوہدری، ظفر پہلوان، میاں عاطف، سعد مختار تارڑ، امجد خالق، نعمان عدیل، معظم رفیق، قدیر خان، حافظ جبران اور دیگر نے شرکت کی۔

210125

 

 

Comments are closed.

error: Content is protected !!