May 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

بارسلونا میں ٹیکسی سیکٹر کے مقابلہ میں مسافروں کو بہتر سروس دینے کا دعوی کر کے کابی فائی موبائل ایپلیکیشن کمپنی میدان میں اتری ہے۔ یہ ایپلیکیشن صرف وہ لوگ استعمال کرسکتے ہیں۔ جن کے پاس وی ٹی سی لائسنس ہوں۔ کابی فائی کمپنی، ٹیکسی سیکٹر کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح نہیں دیتی۔ جہاں اس ایپلیکیشن کے سفر کرنے کے نرخ ٹیکسی کی نسبت زیادہ ہیں۔ وہیں، اپنی کاروباری حکمت عملی کے تحت، کابی فائی، سادہ لوح افراد کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جو لوگ کابی فائی کے ساتھ کام کرنے کیلئے رابطہ کرتے ہیں۔ کابی فائی انہیں وی ٹی سی 70 ہزار یورو مالیت کا لائسنس گاڑی سمیت خریدنے کی پیشکش کرتی ہے۔ وی ٹی سی لائسنسوں کے قوانین سے بے خبر افراد جب لائسنس خریدنے کی حامی بھرتے ہیں۔ تو انہیں ذاتی لائسنس کی بجائے ایک 'ایس ایل' کمپنی کا حصہ دار بننے کی قانونی شرط کا بتایا جاتا ہے۔ اس طرح کابی فائی کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند 70 ہزار یورو خرچ کرکے ٹیکسی کی طرح اپنے ذاتی لائسنس کا مالک بننے کی بجائے ایک 'ایس ایل' کمپنی کے ایک شیئر کا مالک بن جاتا ہے۔ اس 'ایس ایل' کمپنی میں 7 حصہ دار ہوتے ہیں۔ وی ٹی سی گاڑی چلا نے کا خواہشمند اپنی 'آتونامو' ادا کرنے کا پابند ہوتا ہے۔ اس طرح ایک 'ایس ایل' کمپنی میں 7 آتونامو ٹیکس کی ادائیگی کی جارہی ہوتی ہے۔ کابی فائی، وی ٹی سی لائسنس خریدنے والوں کو پہلے 4 ماہ کے دوران 7 ہزار یورو ماہانہ آمدن کا یقین دلاتی ہے۔ لیکن اس رقم کو کمانے کیلئے وی ٹی سی مالک کو 24 گھنٹے، اور ہفتہ کے ساتوں دن کام کرنا پڑتا ہے۔ وہ اکیلا یہ رقم نہیں کما سکتا۔ اس رقم کو کمانے کیلئے بالآخر اسے ایک ڈرائیور رکھنا پڑتا ہے۔ جس کا ٹیکس 600 یورو ماہانہ کے قریب ہوتا ہے۔ پہلے 4 ماہ کے بعد کابی فائی ماہانہ 2500 یورو آمدن کی گارنٹی دیتی ہے۔ جس کیلئے یقینا مالک کو اپنی آتونامو کے ساتھ ساتھ ورکر کا ٹیکس بھی دیگر اخراجات کے ساتھ ساتھ ادا کرنا ہو گا۔ کابی فائی اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو، مسافر کے قریب ترین رہنے کا مشورہ دیتی ہے۔ اگر کوئی کابی فائی ڈرائیور، سروس کا مطالبہ کرنے والے مسافر سے فاصلہ پر ہو تو اسے یہ سروس نہیں دی جائے گی۔ لازمی طور پر سروس/مسافر کو حاصل  کرنے کیلئے کابی فائی کے ڈرائیور شہر کے مرکزی حصہ میں ہر وقت موجود رہیں گے۔ تاکہ مسافر ان کی خدمات حاصل کرسکیں۔ جبکہ قانونی طور پر ہر وی ٹی سی ڈرائیور کو اپنی سروس ختم کرنے کے بعد اپنی کمپنی کے ہیڈ آفس جانا ہوتا ہے۔ اور جب تک کوئی دوسری سروس وی ٹی سی کے ڈرائیور کو نہ ملے، اسے اپنے ہیڈ آفس میں موجود رہنا ہوتا ہے۔ کابی فائی کا اپنے ڈرائیور سے یہ مطالبہ قانون شکنی ہے۔ اور اس پر کابی فائی ڈرائیور کو پولیس کی جانب سے جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ وی ٹی سی لائسنس کے قوائد 'روٹ قانون' کے تحت لاگو کیے جاتے ہیں۔ جس کے آرٹیکل 182 کی دفعہ 1 کے مطابق کوئی وی ٹی سی گاڑی، کسی بھی صورت میں مسافروں کو تلاش کرنے کیلئے سڑک پر ہر وقت موجود نہیں رہ سکتی۔ وہیں یہی 'روٹ قانون' ہر 30 ٹیکسیوں کے برابر1 وی ٹی سی لائسنس کے اجراء کی پابندی عائد کرتا ہے۔ جو نئے 4 ہزار وی ٹی سی لائسنس، کابی فائی یا دیگر افراد فروخت کیلئے پیش کررہے ہیں۔ وہ اس وقت موجود قانون 30/1 سے ٹکراتا ہے۔ اور اس قانون پر عمل درامد کیلئے ملک بھر میں ٹیکسی سیکٹر نے  عملی اقدامات اٹھانے شروع کر دئے ہیں۔ تحریر۔ سعد مختار تارڑ۔ ممبر تائولا ٹیکنیکا۔ بارسلونا میٹروپولیٹن 

Comments are closed.

error: Content is protected !!