February 22, 2017
You can use WP menu builder to build menus

بارسلونا کے تارکین وطن کے حراستی مرکز سے 2012 جنوری سے غائب ہونے والے گینیا کوناکری کے تارک وطن 'ادریسا دیالو' کی لاش بارسلونا کے ایک قبرستان کی گمنام قبر سے برامد ہو گئی ہے۔ لاش کی موجودگی کا علم بارسلونا کے قبرستانوں کی دیکھ بھال کرنے والی اتھارٹی کے بعض کاغذات سے ہوا۔ 21 سالہ ادریسا 2012 میں وفات پا گیا تھا۔ اور بارسلونا کی ایک عدالت اس کی موت سے متعلق تحقیقات کر رہی تھی۔ تارکین وطن سے متعلقہ ایک ایسوسی ایشن ادریسا کی لاش کو اس کے ملک بھجوانے کیلئے ادریسا کی والدہ اور بھائی کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ اور ضروری قانونی ضابطہ کار کو مکمل کرنے کے خواہشمند ہیں۔/یورپ پریس 

Comments are closed.