February 22, 2017
You can use WP menu builder to build menus

بارسلونا مین جاری سمارٹ سٹی ایگزیبیشن کے دوران بارسلونا کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام نے اعلان کیا ہےکہ، آئندہ سال سے بارسلونا کی میڑو کی ٹکٹیں ختم کر دی جائیں گی۔ اور  ان کی جگہ پلاسٹک کارڈ لے لے گا۔ جس میں چپ لگی ہو گی۔ اور دوسرے مرحلہ میں اس چپ والے کارڈ کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔ اور موبائل فون کے ذریعہ میٹرو میں داخل ہوا جا سکے گا۔ اس سلسلہ میں ایپل کمپنی کے تعاون سے اکتوبر 2017 میں یہ نظام شروع کیا جائے گا۔ اور 2018 میں تمام کتلونیا میں اس نظام کو پھیلا دیا جائے گا۔ جس کے بعد موبائل فون سے بھی ٹکٹ کی ادائیگی ممکن ہو جائے گی۔ میٹرو کے پلاسٹک کارڈ کو میٹرو اسٹیشن میں نصب مشینوں سے ری چارج کیا جاسکے گا۔ بارسلونا میں جاری سمارٹ سٹی ایگزیبیشن آج اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ جس کا دورہ بارسلونا میں جنگ اور جیو کےنمائندہ شفقت علی رضا اور پاک فیڈریشن سپین کے ترجمان سعد مختار تارڑ نے خصوصی دعوت پر کیا تھا۔ /ف۔ ال پریودیکو

Comments are closed.