June 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

سپین کی ریذیڈنسی کے حامل پاکستانی کو بارسلونا ایر پورٹ سے ڈیپورٹ کر دیا گیا۔  متائثرہ خاندان نے ایمیگرنٹس دوست سیاسی پارٹی ، آئی سی وی کے بادالونا دفتر سے رابطہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بادالونا کا رہائشی ایک پاکستانی نوجوان جو کہ سپین میں لیگل اسٹیٹس رکھتا تھا۔ کو گذشتہ ایام میں پاکستان سے چھٹیاں گذارنے کے بعد واپس آ رہا تھا تو، بارسلو ایر پورٹ پر متعلقہ حکام نے روک لیا۔ ایرپورٹ بارسلونا پر موجود اس کے استقبال کے لئے گئے ہوئے بھائی کو نوجوان نے فون پر بتایا کہ، اسے ایرپورٹ حکام نے روک لیا ہے۔ اور پاسپورٹ اور ریذیڈنسی لے لی ہے۔ جس پر باہر موجود بھائی نے اپنے وکیل سے رابطہ کیا۔ اور مدد کی درخواست کی۔ وکیل کے ایرپورٹ پہنچنے تک دفتر بند ہو چکا تھا۔ اس لئے حکام نے اگلی صبح 9 بجے آنے کا کہا۔ جہاں ایرپورٹ پر متعلقہ حکام نے وکیل کو بتایا کہ اس نوجوان کے پیپرز کینسل کر دئے  گئے ہیں۔ اور اسے آج ڈیپورٹ کر دیا جائے گا۔ وکیل اس موقع  پر کچھ نہ کر سکا۔  1 دن گذرنے کے بعد نوجوان کے بھائی نے ایمیگرنٹس دوست سیاسی پارٹی ، آئی سی وی ، بادالونا سے رابطہ کیا۔ اورگذشتہ روز آئی سی وی ، بادالونا کی صدر آئیدا خود اس نوجوان کی دکان پر گئیں۔ تمام روداد سنی اور معاملہ آئی سی وی ، ایمیگریشن سیکرٹریٹ کو مزید تحقیق کے لئے  بھجوا دیا۔ جس پر تحقیق کاروں نے نوجوان کے خاندان سے تمام واقعات سننے کے بعد ، متعلقہ ثبوت مانگ لیے ہیں۔ جو انہیں کل مہیا کر دیے جائیں گے۔ 

 

Comments are closed.

error: Content is protected !!