December 14, 2017
You can use WP menu builder to build menus

بس پریس۔کام۔ بارسلونا لا رمبلہ اور کامبریلز میں ہونے والے حملوں کے بعد مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظاہرے کو اہلیان بارسلونا نے ناکام بنا دیا۔ مختلف نیو نازی تنظیموں پر مشتمل اتحاد نے لا بوقیریا مارکیٹ کے سامنے مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس پر ان تنظیموں کے بیسیوں اراکین مظاہرہ کی جگہ پر پہنچ گئے اور "سپین کرسچین ہے اور مسلمان نامنظور" کے نعرے بلند کرنے شروع کردیے۔ ان نعروں کے بلند  ہونے کے بعد سینکڑوں اہلیان بارسلونا نے انتہائی دائیں بازو کے ممبران کے ساتھ الجھنا شروع کردیا۔ اور فاشسٹ ہمارے محلے سے نکل جائیں، کے نعرے بلند کرنے شروع کر دیے۔ جس پر صوبائی پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے مظاہرہ کو درہم برہم کر دیا۔ اہلیان بارسلونا کے اس ردعمل پر پودیموس پارٹی کے رہنما پابلو اگلیسیاس نے اپنے ٹویٹر پیغام پر فاشسٹوں کو روکنے پر اہلیان بارسلونا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ف۔ٹویٹر پابلو اگلیسیاس 

Comments are closed.

error: Content is protected !!