December 14, 2017
You can use WP menu builder to build menus

بس پریس۔کام۔ صوبائی پولیس کے مطابق، بارسلونا حملہ میں استعمال ہونے والی ویگن کے ڈرائیور یونس ابو یعقوب کو پیر کے روز "آلتوس دے سوبیرات" ریجن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یونس کی ہلاکت کے بعد پولیس نے 12 افراد پر مشتمل دہشت گرد گروہ کے خاتمے کا بھی اعلان کیا ہے۔ جن میں سے 4 گرفتار جبکہ 8 ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ وہیں اس گروہ کے سرغنہ ریپویع مسجد کے امام کی ہلاکت کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔ جو کہ ال کانار میں بم دھماکہ سے تباہ ہونے والے گھر میں موجود تھا۔ یونس کی ہلاکت ریجنل شاہراہ پر ہوئی۔ جہاں پولیس نے شہریوں سے ملنے والی اطلاع کے بعد یونس کی گاڑی کو روکا اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، یونس نے گاڑی سے نکل کر اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا اور پولیس اہلکاروں کو بارود بھری بیلٹ کے ذریعہ دھمکانے کی کوشش کی۔ جس پر پولیس اہلکاروں نے یونس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ف۔اے ایف پی

Comments are closed.

error: Content is protected !!