October 22, 2017
You can use WP menu builder to build menus

بس پریس۔کام۔ بارسلونا حملہ کا ماسٹر مائینڈ، ریپویع مسجد کا امام عبالباقی ماضی میں سیوتا کی بندرگارہ پر 126 کلو چرس کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہو چکا تھا۔ عبدالباقی چرس اسمگل کرنے کی کوشش میں سیوتا سے سپینش بندرگاہ الجیسیراس، آنے کیلئے بحری جہاز پر گاڑی سمیت سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کی گرفتاری یکم جنوری 2010 کو روبہ عمل میں آئی تھی۔ جب ایک عام رائے کے مطابق کم سکیورٹی اہلکار گاڑیوں کی جانچ پڑتال پر معمور ہوتے ہیں۔ سیوتا کے مقامی اخبار کے مطابق گرفتاری کے وقت امام کی عمر 37 برس تھی۔ اور اس نے چرس کو گاڑی کی چھت میں چھپا رکھا تھا۔ امام کو سیوتا کی جیل میں قید رکھا گیا تھا۔ جہاں فروری 2012 میں عدالت نے اسے چار برس قید کی سزا سنائی تھی۔ف۔مسجد ریپویع۔ ای ایف ای 

Comments are closed.

error: Content is protected !!