December 14, 2017
You can use WP menu builder to build menus

بس پریس۔کام۔ صوبائی صدر کتلونیا کارلس پوئیج دے مونتے نے پیر کے روز صدارتی محل میں مسلم تنظیموں کے چیدہ چیدہ رہنمائوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کتلان صدر کے علاوہ وزیر خارجہ رائول رومیوا۔ وزیر مذہبی امور انریک ویندریل بھی شریک تھے۔ ملاقات سے قبل مسلم تنظیموں کی جانب سے ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس میں شرکاء اسلام امن کا مذہب ہے۔ ہم مسلم ہیں مجرم نہیں۔ اور ہم بارسلونا ہیں کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ پلاسہ کتلونیا میں ہونے والے مظاہرہ میں شرکاء نے کتلان، سپینش اور عربی میں خطاب کیا۔ جس میں مقررین نے مذید اقدامات کرنے کا عہد کیا۔ جن کے باعث مسلم یوتھ، شدت پسندی سے دور رہ سکے۔ ملاقات میں مسلم یونیورسٹی طلباء تنظیم کے توقیر وڑائچ اور صہیب کے علاوہ منہاج القرآن کے محمد اقبال چوہدری نے بھی شرکت کی۔

Comments are closed.

error: Content is protected !!