October 22, 2017
You can use WP menu builder to build menus

بس پریس۔کام۔ سپینش عدالت نے بارسلونا حملہ میں معاونت فراہم کرنے کے شبہہ میں گرفتار 4 میں سے 2 افراد کو جیل بھیجنے 1 کو رہا کرنے اور 1 کا مزید 72 گھنٹے کا ریمانڈ جاری کر دیا ہے۔ جیل بھیجے جانے والوں میں محمد ہولی چیملال، ال کانار میں تباہ شدہ مکان سے زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔ جبکہ دریس او کبیر، دہشت گردوں کو ویگن کرایہ پر لے کر دینے میں ملوث پایا گیا ہے۔ تیسرے صالح القریب کا 72 گھنٹے کا مزید ریمانڈ جاری کر دیا گیا ہے۔ صالح، پی سی او کا مالک ہے۔ جس کے ہاں زیادہ تر دہشت گرد بطور کرایہ دار رہائش پذیر تھے۔ جبکہ 27 سالہ محمد اعلی کو عبوری رہائی دی گئی ہے۔ محمد اعلی، سدی اعلی کا بھائی ہے۔ اور کمبریلز میں دہشت گرد حملہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کا مالک ہے۔ عدالت نے اس کے خلاف ثبوتوں کو ناکافی قرار دیا۔ اس سے قبل سرکاری استغاثہ نے چاروں گرفتار شدگان کیلئے بغیر ضمانت قید کا مطالبہ کیا تھا۔ف۔20منٹ 

Comments are closed.

error: Content is protected !!