December 14, 2017
You can use WP menu builder to build menus

بس پریس۔کام۔ ڈپٹی میئر بارسلونا جائومے کولبونی نے کہا ہے کہ، بارسلونا دہشت گرد حملوں کے باوجود شہر کے ہوٹلوں، نمائش گاہوں اور دیگر پروگرامات میں کسی نے بھی اپنی شرکت منسوخ نہیں کروائی۔ کولبونی کے مطابق ماہ اگست میں ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کل استعداد کا ٪85 رہی ہے۔ جبکہ ہوٹلوں کے کرایہ میں کمی نہیں کی گئی۔ البتہ کولبونی نے حملوں کے باعث شہر کی معیشت کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق کوئی حتمی رقم بتانے سے احتراض برتتے ہوئے کہا کہ، ابھی فوری طور پر ہم اس حوالہ سے کوئی معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ ڈپٹی میئر نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ، حملوں سے اگلے دن ہی، لا رمبلہ پر پہلے جیسی ہی رونق تھی۔ف۔ای ایف ای 

Comments are closed.

error: Content is protected !!