October 22, 2017
You can use WP menu builder to build menus

سپین کی قومی پولیس نے جزیرہ گران کناریا میں 18 افراد کو محکمہ سوشل سکیورٹی سے 66 لاکھ یورو کا فراڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ افراد انتہائی منظم انداز میں کمپنی کے ذمہ سوشل سکیورٹی کے واجبات ادا نہیں کرتے تھے۔ بعد ازاں نادہندگی ظاہر کرتے ہوئے، نئی کمپنی کے نام سے کاروبار شروع کر دیتے تھے۔ محکمہ سوشل سکیورٹی کے مطابق یہ افراد اب تک 33 مختلف کمپنیاں کھول کر سوشل سکیورٹی کے ساتھ فراڈ کر چکے ہیں۔ ان افراد کے خلاف تحقیقات کئی ماہ قبل شروع کر دی گئی تھی۔ گرفتار شدگان کے خلاف 8 مختلف نوعیت کے مقدمات کا اندارج کیا گیا ہے۔/اسماعیل ہیریرو۔ ای ایف ای  

Comments are closed.

error: Content is protected !!