May 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

سپینش بینک گھروں کے مالکان سے وصول کی گئی سود کی زائد رقم واپس ادا کریں۔ یہ حکم یورپی عدالت نے ایک مقدمہ کے فیصلہ میں دیا ہے۔ سپینش بینکوں نے 'کلائوسولا دے سوئیلو' کے نام سے ایک شق گھروں کی خرید کرتے ہوئے معاہدوں میں شامل کی ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے اگر سود کی شرح 0 فیصد تک بھی گر جائے تو صارف کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اس سے قبل مئی 2013 میں سپینش سپریم کورٹ اس شق کو خلاف قانون قرار دے چکی ہے۔ ماہرین اس فیصلہ کو مالی بحران سے باہر نکلتے ہوئے سپینش بینکوں کیلئے ایک مشکل فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔ جوکہ یورپی یونین سے 41.4 بلین یورو کی مالی امداد وصول کر چکے ہیں۔ اس فیصلہ سے 20 سے 40 لاکھ صارفین کو 40 ہزار یورو تک فائدہ ہو گا۔ وہیں  یورپی عدالت کے اس فیصلہ  کے باعث سٹاک ایکسچینج میں سپینش بینکوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی کا رحجان نمایاں رہا ہے۔ پاپولر بینک کے مطابق اسے 33 کروڑ یورو۔ اور بی بی وی اے بینک کے مطابق 40 کروڑ یورو تک کا نقصان ہو گا۔/شان کوری ۔ فلیکر 

Comments are closed.

error: Content is protected !!