January 18, 2017
You can use WP menu builder to build menus

سپین میں ڈرائیونگ تھیوری کا مکمل اردو ترجمہ پیش کرنے والے محمد فیاض بٹ آف قرطبہ نے پاک فیڈریشن سپین کے پرزور اصرار پر سپینش نیشنلٹی کلچر امتحان کیلئے بھی 300 سوالات کے اردو ترجمہ کے ساتھ ویڈیوز جاری کرنا شروع کر دی ہیں۔ پاک فیڈریشن سپین کے صدر ثاقب طاہر نے اس اہم کام پر محمد فیاض بٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ کلچر امتحان کیلئے صرف 300 سوالات پر مشتمل سلیبس ہے۔ اور اسی میں سے ہی امتحان لیا جاتا ہے۔ اب وہ بھائی جو کہ سپینش سمجھنے میں مشکل کا سامنا کررہے ہوں۔ ان کیلئے ان ویڈیوز کے ذریعہ امتحان کی تیاری مزید آسان ہو جائےگی۔ 

Comments are closed.