March 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

براعظم افریقہ میں واقع سپینش سرحدی شہر میلییعا سے مالاگا شہر آنے والی فلائیٹ میں چھپ کر سوار ہونے والے کمسن تارک وطن کو رینجرز نے گرفتار کر لیا۔ ہفتہ کی دوپہر 2.55 پر ایر نوسترم کا اڑان بھرنے کیلئے تیار جہاز کے، مسافروں کا سامان رکھنے والے حصہ میں، ایک کمسن تارک وطن کی موجودگی سے، گرائونڈ پر کام کرنے والے عملہ نے جہاز کیپٹن کو آگاہ کیا۔ جس نے فوری طور پر رینجرز کو اس بچہ کی موجودگی سے آگاہ کیا۔ جسے گرفتار کرلیا گیا۔ رینجرز حکام نے اس غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ میلیعا سے کمسن بچوں کی جانب سے اکیلے سپین آنے کی کوشش کی جانا ایک معمول کا عمل ہے۔ اب تک رینجرز حکام فیری سروس کے ذریعہ سپین منتقل ہونے کی کوشش کرنے والے 1500 بچوں کو اپنی تحویل میں لے چکی ہے۔ البتہ ہوائی جہاز کے ذریعہ منتقلی کی کوشش بہت کم سامنے آتی ہے۔/یورپ پریس  

Comments are closed.