June 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

سپین کے شہر ماربیعا کے مشہور زمانہ مالایا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی کردار ماربیعا بلدیہ کے  مشیر برائے شہری زمین 'جوان انتونیو روکا' کی جائیداد کو فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا۔ جائیداد کی فروخت کیلئے ایک خصوصی ویب سائٹ بنائی گئی ہے۔ روکا کی اس جائیداد کی فروخت سے حاصل ہونے والی ساڑھے 7 لاکھ یورو کی رقم سے روکا کو عدالت کی جانب سے کی گئی جرمانہ کی رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔ سپین میں پہلی دفعہ کرپشن کے الزام میں گرفتارشدہ کسی شخص کی جائیداد فروخت کیلئے پیش کی گئی ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق، اس اچھوتے خیال کی ملک بھر میں عدالتی حلقوں میں پذیرائی ہو رہی ہے۔ اور دیگر کرپٹ مجرمان کو کئے گئے جرمانوں  کی وصولی کیلئے ان کی جائیداد فروخت کیلئے پیش کی جاسکتی ہے۔ روکا کی فروخت کیلئے پیش کی جانے والی جائیداد میں اس کا مرسیہ شہر میں واقع فلیٹ، بندوقیں۔ گھڑیاں اور دیگر اشیاء پیش کی گئی ہیں۔/دانیئیل پیریز۔ ای ایف ای   

Comments are closed.

error: Content is protected !!