December 14, 2017
You can use WP menu builder to build menus

سپین کی وفاقی کابینہ نے آج جمعہ کے روز سپین کی شہریت کے حصول کے نئے قوائد و ضوابط کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد اب سپین میں مقیم تارکین وطن، انٹرنیٹ کے ذریعہ اپنی شہریت کی درخواست جمع کروا دیں گے۔ کابینہ اجلاس کے بعد وزیر انصاف رافاعیل کاتالا نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ، نئے طریقہ کار سے سپین کی شہریت کے حصول کے خواہشمند افراد کو تمام عمل مکمل کرنے میں آسانی ملے گی۔ سپین میں سالانہ ڈیڑھ لاکھ افراد شہریت کی درخواست دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ۔ اس نئے طریقہ کار سے تمام عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔ اس وقت ایک درخواست کنندہ کو کم از کم 3 سال کا عرصہ سپینش شہریت حاصل کرنے میں لگ جاتا ہے۔ وزیر انصاف کے مطابق اس نئے طریقہ کار برائے حصول شہریت سپین سے، حکومت سپین کے اندرونی اخراجات میں 50 لاکھ یورو کمی آئے گی۔ اس طریقہ کار سے متعلق تمام تفصیلات آپ کو بارسلونا اردو سروس میں ، مین مینیو ۔ میں ۔ قانون ۔ کے شعبہ میں داخل ہو کر وہاں موجود خبروں  سے حاصل ہو جائیں گی۔ /ف/بین مینوتس

Comments are closed.

error: Content is protected !!