June 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

سپین حکومت نے سرمایہ کاری اور جائیداد کی خریداری کو بڑھانے کے لئے غیر ملکیوں کے شہریتی ویزہ کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت سپین میں کاروبار  میں ایک لاکھ یورو لگانے۔ 5 لاکھ یورو کی پراپرٹی خریدنے اور 12 لاکھ یورو کے مفاد عامہ کے پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو سپین کے قیام کے 5 سالہ طویل مدتی ، گولڈن ویزا کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ گولڈن ویزا کے لئے درخواست دینے والے کے لئے لازمی ہے کہ، وہ یورپ کے کسی ملک میں غیر قانونی طریقہ سے داخل نہ ہوا ہو۔ درخواست گذار کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہو۔ اس کی کبھی بھی کسی بھی شینگن ملک کی ویزا درخواست مسترد نہ ہوئی ہو۔ درخواست گذار درخواست کے ساتھ ذاتی کاروبار کی تفصیل، بینک اسٹیٹ منٹ ، اور جائیداد کی رجسٹریوں کی فوٹو کاپیاں بھی فراہم کرے گا۔  درخواست گذار گولڈن ویزا کی منظوری کے بعد اپنی بیوی  اور 18 سال سے کم عمربچوں کو بھی بلوا سکتا ہے۔ بچہ معذور یا بیمار ہونے کی صورت میں 18 سال کی شرط ختم ہو جائے گی۔ گولڈن ویزا کی تجدید کی کوئی حد نہیں ہے۔ 5 سال مکمل ہونے پر ویزا کے حامل شخص کو مستقل رہائشی کارڈ جاری کر دیا جائے گا۔ جس کےبعد وہ اپنی جائیداد فروخت بھی کر سکے گا۔ گولڈن ویزا کاحامل اپنی جائیداد فروخت نہیں کرسکے گا۔ اس کےلئے اسے پرمانینٹ رہائشی کارڈ کا حامل ہونا ضروری ہوگا۔ جبکہ 10 سال کے بعد وہ سپین کی شہریت کی درخواست بھی دے سکے گا۔ گولڈن ویزا کے حصول کا خواہشمند پہلے سپین میں سیاحتی ویزا پر آکر تمام معاملات دیکھنے ہوں گے۔ جس کے بعد وہ کسی کو بھی معاملات کو آگے بڑھانے کے لئے پاور آف اٹارنی دے سکتا ہے۔ 

Comments are closed.

error: Content is protected !!