January 18, 2017
You can use WP menu builder to build menus

پاپولر پارٹی کتلونیا کے سربراہ آلبیول نے یورپ پریس کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ، سپینش وفاقی حکومت، کتلونیا کی سپین سے علیحدگی کے عمل کو روکنے کیلئے، صوبہ میں اپنی موجودگی کو دوگنا کر دے گی۔ آلبیول کے مطابق گذشتہ سالوں میں صوبائی حکومت کی جانب سے ہر سطح پر خواہ وہ تعلیمی میدان ہو یا ثقافتی، سپین سے علیحدگی کے خیال کو پروان چڑھایا گیا ہے۔ آلبیول کے مطابق، پاپولر، سوشلسٹ اور سیودادانا پارٹیوں نے ہمیشہ کتلونیا کے سپین کے ساتھ الحاق کی حمایت کی ہے۔ آلبیول کے مطابق، سپین سے الحاق کی فضاء کو پروان چڑھانے کیلئے انسٹیٹیوٹ سروانتے کا مرکزی دفتر میڈریڈ سے بارسلونا منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ، کتلونیا میں سپینش قومی فٹ بال ٹیم کے میچوں کے انعقاد میں اضافہ کیا جائے گا۔ آلبیول کے مطابق کتلان باشندوں کو یہ احساس دلانا بہت ضروری ہے کہ وفاقی حکومت، ان کو اہمیت دیتی ہے۔/آگستن کاتالان 

Comments are closed.