June 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

وفاقی وزیر صحت سپین دولورس مونسیرات چاہتی ہیں کہ سالانہ 10 ہزار سے 18 ہزار یورو پینشن وصول کرنے والے پینشن یافتہ افراد، دوائیوں کی زیادہ قیمت ادا کریں۔ ریڈیو 4 کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ، طویل عرصہ سے بیروزگاری کا سامنا کرنے والے افراد کو دوائیوں پر دی جانے والی چھوٹ ختم ہونی چاہئے۔ وزیر صحت کوئی پینشن وصول نہ کرنے والوں کیلئے تمام دوائیوں پر ماہانہ 8 یورو کی ادائیگی کی حد کو مقرر رکھنا چاہتی ہیں۔ البتہ 10 سے 18 ہزار یورو پینشن وصول کرنے والوں سے زیادہ رقم وصول کرنے کی خواہشمند ہیں۔ موجودہ قانون کے مطابق 18 ہزار یورو سالانہ تک پینشن وصول کرنے والے دوائیوں کی خریداری پر زیادہ سے زیادہ 8 یورو ماہانہ، اور 18 ہزار سالانہ سے زیادہ پینشن وصول کرنے والے 18 یورو ماہانہ کی ادائیگی کرتے ہیں۔/ای ایف ای 

Comments are closed.

error: Content is protected !!