March 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

سپین نیشنیلیٹی کے حصول کیلئے 15 اکتوبر 2015 سے شروع ہونے والے پراسیس سے متعلقہ شاہی فرمان 1004/2015 کے مطابق، اگر نئے سسٹم کے تحت دائر دراخوستوں پر ایک سال کے اندر اندر فیصلہ جاری نہ کیا گیا تو یہ درخواستیں مسترد تصور کی جائیں گی۔ اس صورت میں کیا کیا جائے۔ اس حوالہ سے پارا ایمیگرنٹس انفو کے وکیل کے مطابق جن افراد کو درخواست دائر کیے ہوئے ایک سال کا عرصہ گذر گیا ہے۔ وہ بذریعہ وکیل " آئودینسیا ناسیونال" میں اپیل دائر کریں۔ جس کے نتیجہ میں بذریعہ عدالت رجسٹر سول سے آپ کی درخواست کی بابت دریافت کیا جائے گا۔ جس کے جواب میں رجسٹر سول کا محکمہ یا تو عدالت میں آپ کی درخواست کی مستردگی کی وجہ بتائے گا۔ یا پھر وہ آپ کی درخواست کو انڈر پراسیس یا منظور کرتے ہوئے، آپ کو اور عدالت کو آگاہ کر دے گا اور عدالت کا اور اپنا وقت ضائع ہونے سے بچائے گا۔ 

Comments are closed.