December 14, 2017
You can use WP menu builder to build menus

بس پریس۔کام۔ سپین کے ڈویژن جیرونہ میں پانچ اور سات سالہ دو بچوں کو ہنگامی حالت میں ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ ہسپتال داخلہ کی وجہ دونوں بچوں کا کوکین کے زیر اثر ہونا بیان کیا جا رہا ہے۔ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا۔ جب ان بچوں کی ماں مدد کیلئے مقامی ریسٹورنٹ میں داخل ہوئی اور بچوں کے کسی چیز کے زیر اثر ہونے کے باعث امداد طلب کی۔ جس پر پولیس نے فورا موقع پر پہنچ کر بچوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ بچوں کی 29 سالہ ماں اور 27 سالہ آشنا کو گرفتار کر لیا۔ جوڑے کے مطابق یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔ بچوں کو صحت یاب ہونے کے بعد دادی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ف۔موسوس  

Comments are closed.

error: Content is protected !!