May 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

ایمیگرنٹس دوست سیاسی پارٹی آئی سی وی کی 20 دسمبر کو ہونے والے قومی انتخابات کیلئے اتحادی پارٹی پودیموس کے سربراہ پابلو اگلیسیاس نے اعلان کیا ہےکہ، اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آگئی تو، وہ شہریت کے حصول کیلئے 10 سال سپین میں قیام کی حد کم کر کے 5 سال کر دیں گے۔  جبکہ مروجہ دونوں امتحانات کا بھی خاتمہ کر دیا جائے گا۔ ساتھ ہی جو دفتری رکاوٹیں شہریت کے عمل کی راہ میں حائل ہیں۔ انہیں دور کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ آئی سی وی اور پودیموس ،کتلونیا میں 20 دسمبر کے قومی انتخابات میں ۔ این کومون پودیم کے نام سے حصہ لے رہی ہیں۔ اور این کومون پودیم نے سپین کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی راجا بابر ناصر کو ایم این اے سپین کا ٹکٹ دیاہے۔ /ف۔ یورپ پریس

Comments are closed.

error: Content is protected !!