May 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

سپین میں مقیم ریذیڈنسی کارڈ کے حامل تارکین وطن کیلئے شہریت کے حصول کا نیا طریقہ کار 15 اکتوبر 2015 سے نافذ العمل ہو جائے گا۔ اس سلسلہ میں حکومت سپین کا حکم نامہ نمبر 167 برائے قانون 19/2015 جاری شدہ 13 جولائی برائے وزارت انصاف و رجسٹر سول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس حکم نامہ کا اطلاق حسب معمول 1 ماہ بعد ہو گا۔ نئے طریقہ کار کے تحت شہریت کی درخواست کا عمل بذریعہ انٹرنیٹ ہو گا۔  اس عمل کی ویب سائٹ ڈائیریکٹر جنرل آف رجسٹرز اور نوتاریوز کے زیر انتظام ہو گی۔ شہریت کی درخواست پر پیش رفت سے متعلق تمام معلومات ویب سائٹ پر ہی دی جائے گی۔ شہریت کا عمل شروع کرنے کی فیس 100 یورو ہوگی۔ جو کہ وزارت انصاف وصول کرے گی۔ شہریت کے خواہشمند کو دو امتحانات پاس کرنے ہوں گے۔ جو کہ انسٹیٹوٹ سروانتے کے زیر اہتمام لیے جائیں گے۔

چھ جون 2015 کو جاری کی جانے والی معلومات*********

 

سپین کےشہر مالاگا میں 4 سے 6 جون 2015 تک سپین کے وکیلوں کی 25 ویں کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کا بنیادی عنوان' تارکین وطن اور پناہ گزین کے حقوق' تھا۔ اس کانفرنس سے دیگر بہت سے عدالتی اور حکومتی حکام کےعلاوہ نائب عمومی مہتمم برائے شہریت اور ازدواجی حیثیت جناب خیسوس سانتا باربا روپیعریز نے بھی خطاب کیا۔ اپنے اس خطاب میں انہوں نے سپین کی ریذیڈنسی کےحامل افراد کیلئے نئے ہسپانوی شہریت کے حصول کے نئے عمل اور قدیم یہودیوں کے ورثاء کے لئے شہریت کے حصول کے طریقہ کار کو واضح کیا۔ 

اکتوبر 2015 سے شروع ہونے والے اس نئے طریقہ کار کے مطابق ، شہریت کا عمل انتظامیہ اور عدالتی حکام کے باہمی اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔ اس نئے عمل میں رخسترو سول کے ذمہ کاغذات کی وصولی ، رخسترو سول کے سامنے پیش ہونے اور ہسپانوی معاشرہ میں مدغم ہونے سے متعلق رخسترو سول کا بیان ختم کر دیا جائے گا۔ جس کے باعث مختلف رخسترو سول پر سوالات سے متعلقہ اور مختلف میونسپل کمیٹیوں پر شہریت کی درخواست جمع کروانے سے متعلقہ طویل عرصہ پر مبنی تاریخوں سے متعلقہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔  

شہریت کے حصول سے متعلقہ تمام عمل کو ڈائیریکٹر جنرل آف رخسترو اور نوتاریداد کے تحت ہو گا۔ البتہ رخسترو سول شہریت کے حصول کے عمل کے آخری حصہ میں شہریت کا حلف اور پیدائش سرٹیفیکیٹ جاری کرنے میں حصہ لیں گے۔ 

شہریت سے متعلقہ تمام درخواستیں آن لائن سسٹم کے تحت ایک ویب سائٹ سے وصول کی جائیں گی۔ اور رخسترو سول میں درخواستیں جمع کروانے کے عمل کو ختم کر دیا جائے گا۔ اس طرح ویب سائٹ میں آپ کی درخواست جمع ہوتے ہی، اس پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔ اور آپ کو فوری طور پر ایک رجسٹریشن نمبر جاری کر دیا جائےگا۔  جس کے تحت آپ کو تمام ضروری کاغذات جمع کروانے ہوں گے۔ 

کاغذات کی وصولی کن دفاتر میں کی جائے گی۔ کیا یہ وفاقی حکومت کے ادارے وصول کریں گے یا وفاقی حکومت کے دیلیگاسیون یا سب دیلیگاسیون ان کاغذات کو وصول کریں گے۔ یا وفاقی حکومت کا تارکین وطن سے متعلقہ محکمہ ان کاغذات کو وصول کرے گا۔ اس حوالہ سے محترم سانتا باربرا نے تفصیلات سے فی الحال بہت واضح انداز سے آگاہ نہیں کیا۔ 

شہریت کے حصول کے اس نئے عمل میں سب سے اہم اور نئی بات رخسترو سول کے سامنے انٹرویو دینے کی بجائے انسٹیٹیوٹ دے سیروانتیز کے تحت 2 امتحانات سے گذرنا ہو گا۔ جہاں آپ کے تحریری امتحان کے ساتھ ساتھ ممکنہ طور پر کوئی اور طریقہ کار بھی اختیار کیا جاسکتا ہے۔ ان 2 امتحانات میں سے پہلا ہسپانوی زبان سے متعلقہ صرف ان ممالک کے شہریوں کو دینا ہو گا۔ جہاں ہسپانوی زبان رائج نہیں ہے۔  جبکہ دوسرا امتحان سپین کے آئینی اور سماجی اور ثقافتی امور سے متعلقہ ہو گا۔ دوسرے امتحان میں 25 سوالات کیے جائیں گے ۔ جن میں سے 13 سوالات کا جواب صحیح دینے والا کامیاب تصور ہو گا۔ جبکہ معذور اور کم عمر افراد ان امتحانات سے مثتسنی ہوں گے۔ اصولی طور پر پہلے امتحان کیلئے آپ 5 مرتبہ اور دوسرے کےلئے آپ 10 مرتبہ پیش ہو سکیں گے۔ اس حوالہ سے ابہام پایا جاتا ہے کہ، کیا اس کا مطلب جو فیس ادا کی جائے گی۔ اس میں آپ اتنی مرتبہ امتحان دے سکیں گے۔ یا کچھ اور۔ اس حوالہ سے ابہام آئندہ آنے والے دنوں میں دور ہو گا۔ 

شہریت کے اس نئے عمل کو شروع کرنے کے عوض وفاقی حکومت  کو 100 یورو لازمی ادائیگی کرنی ہو گی۔ جبکہ امتحانات کیلئے پہلے امتحان کی فیس 80 یورو اور دوسرے امتحان کی فیس 120یورو رکھی گئی ہے۔ دوسری جو بات اس عمل کے حوالہ سے اہم ہے۔ وہ اگر حکومت ایک سال تک آپ کوکوئی جواب نہیں دے گی۔ تو آپ کی درخواست مسترد سمجھی جائے گی۔ جبکہ رخسترو سول ، جب آپ کو سپین کی شہریت کے حصول کیلئے مثبت سرٹیفیکیٹ مل جائے گا۔ تو آپ کو رخسترو سول کے سامنے حلف اٹھانے اور پیدائش کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کیلئے پیش ہونا ہو گا۔ جو کہ اس وقت رائج ، عمل کے عین مطابق ہو گا۔ اس حوالہ سے متعلقہ جیسے ہی کوئی نئی معلومات سامنے آئے گی۔ آپ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

 

 

 

Comments are closed.

error: Content is protected !!