February 18, 2018
You can use WP menu builder to build menus

پاکستان سے فیملی بلانے کے دوران آنے والے مشکلات اور رکاوٹوں سے بچنے کے لئے سب سے پہلے اپنے کاغذات کودرست کروائِیں۔ ان خیالات کا اظہار راجہ بابر ناصر نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستان میں یونین کونسل،اور نادرا میں موجود ریکارڈ کا آپکی ریذیڈنسی اور پاسپورٹ پر موجود معلومات کا ایک ہی ہونا ضروری ہے۔ جس میں تاریخ پیدائش، نام کے سپیلنگ، والدیت کے سپلینگ، نکاح نامہ میں تاریخ اور سپیلنگ اور بیوی بچوں کی تاریخ پیدائیش اور نام کے سپیلنگ سب جگہ پر ایک جیسے ہونا ضروری ہیں،۔ اگر کسی جگہ پر کوئی فرق آرہا ہے تو اپنی ریذیڈنسی اور پاسپورٹ کے مطابق اسکو درست کروالیں اور اسکے لئے ہمیشہ قانونی طریقہ استعمال کریں۔ اس کے لئے کچہری سے وکیل کے ذریعے عدالت کی ڈگری کروائِیں۔ اور یونین کونسل یا نادرا میں اپنا ریکارڈ درست کروائِیں۔ ورنہ ریکارڈ میں مختلف معلومات  کے وجہ سے اپکا کیس ہمیشہ کے لئے ریجکٹ ہو جائے گا اور آپ کبھی بھی اپنی فیملی کو نہیں بلا سکیں گے۔

Comments are closed.

error: Content is protected !!