April 19, 2018
You can use WP menu builder to build menus

سپین ایمبیسی اسلام آباد جو کہ وزارت خارجہ سپین کا ذیلی دفتر پے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے ادا کرنے میں ناکام ہے۔  ان خیالات کا اظہارپاک فیڈریشن سپین کے صدر چوہدری ثاقب طاہر نے اپنے بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونیٹی کی جانب سے سپین ایمبیسی کے ناروا سلوک اور تاخیری حربوں کی مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ جن لوگوں نے سپین کی شہریت اختیار کی ہے اور اپنی فیملی کو سپین بلانا چاہ رہے ہیں ان کی درخواستوں پر ایک ایک سال سے عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ جس کی وجہ سے کمیونیٹی میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ اسی طرح فیملی ویزا درخوستوں کی وصولی میں ٹی سی ایس آفس کا کردار دن بدن گھناونا ہوتا جا رہا ہے۔ آج کی کمپیوٹیرائِزڈ دور میں بھی اتنی تاخیرایمبیسی کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت خارجہ سپین اس مسلئہ کو جلد حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

Comments are closed.

error: Content is protected !!