October 22, 2017
You can use WP menu builder to build menus

 وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بارسلونا میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی گہرے دکھ درد اور غم و رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم ہاوس سے جمعے کو جاری ایک تعزیتی پیغام کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سپین کے شہر بارسلونا میں نہتے عوام پر دہشت گردانہ حملے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ ایسے حملے کر کے دہشت گرد عوام کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں لیکن سپین کے عوام آزدی کے دفاع کی روشن تاریخ رکھتے ہیں لہذا ایسے بزدلانہ حملے ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی بارسلونا میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہم بحثیت قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور جانتے ہیں کہ دہشت گرد حملوں کے عوام پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو دہشت گردی کے خلاف یکجا کیا جائے اور ان کے حوصلے مضبوط کیے جائیں تاکہ انتہا پسندانہ سوچ کو تقویت نہ ملے جبکہ پاکستان نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھنکنے کا عزم کر رکھا ہے۔

Comments are closed.

error: Content is protected !!