May 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

سابق امیدوار قومی اسمبلی سپین و سیکرٹری جنرل پاک فیڈریشن سپین راجہ بابر ناصر نے اپنے بیان میں پی آئی اے حکام سے بارسلونا سے پاکستان میتوں کی مفت ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ راجہ بابر ناصر کے مطابق ایک میت کی پاکستان ترسیل پر خطیر رقم اٹھتی ہے۔ اور جس وقت پاک فیڈریشن سپین کے صدر ثاقب طاہر نے یہ فلائیٹ پہلی دفعہ چلوائی تھی۔ اس وقت یہ بھی سب کے ذہن میں تھا۔ کہ اس فلائیٹ کے ذریعہ میتوں کی ترسیل بروقت، باآسانی اور مفت ہو سکے گی۔ جس سے تدفین پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی آئے گی۔ راجہ بابر ناصر نے پی آئی اے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی اے، مقامی کمپنی کے ساتھ معاملات کو جلد از جلد بہتر کر کے وفاقی کابینہ پاکستان کے احکامات کے مطابق یہ سہولت سپین مقیم کمیونیٹی کو فراہم کرے۔

Comments are closed.

error: Content is protected !!