March 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

عالمی کمیٹی برائے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق، ڈیزل پر چلنے والی کاریں، بسوں اور ٹرکوں کی نسبت زیادہ نائٹروجن آکسائیڈ گیس خارج کر رہی ہیں۔ امریکہ اور یورپ میں واکس ویگن کمپنی کی جانب سے انجنوں میں کئی گئی غیرقانونی تبدیلیاں ختم کرنے کے بعد شاہراہوں پر کئے گئے تجربات کے بعد یہ پریشان کن حقائق سامنے آئے ہیں۔ ماضی میں واکس ویگن کی جانب سے یورو6 انجنوں میں کی جانے والی غیر قانونی تبدیلی کی تصحیح کرنے کے بعد ان انجنوں کی جانب سے فی کلومیٹر 480 سے 560 ملی گرام نائٹروجن آکسائیڈ گیس خارج کی جا رہی ہے۔ جبکہ ٹرک اور بس فی کلومیٹر 210 ملی گرام فی کلومیٹر نائٹروجن آکسائیڈ گیس خارج کرتی ہیں۔ یورپی قوائد کے مطابق 'یورو6' ڈیزل انجن فی کلومیٹر 80 ملی گرام نائٹروجن آکسائیڈ گیس خارج کرسکتے ہیں۔/یورپ پریس 

Comments are closed.