June 20, 2018
You can use WP menu builder to build menus

بارسلونا میں امسال بھی یوم پاکستان کی تقریب پاک فیڈریشن سپین کے زیر انتظام منعقد ہو گی۔ جس میں قرارداد پاکستان کے اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ یوم پاکستان کی تقریب کاسہ دل مار ، کائیےالبریدا ،1 میں24 مارچ بروز ہفتہ کو شام 4 بجے شروع ہو گی۔ جس میں بچوں کے درمیان انگلش، اردو، سپانش، اور کتلان زبان میں تقریری مقابلے ہوں گے۔ اور جیتنے والے بچوں کو انعامات دیئے جایئں گے۔ اس بات کا اظہار پاک فیڈریشن سپین کے جنرل سیکرٹری راجہ بابر ناصر نے کیا ہے انہوں تمام کمیونیٹی کو اس پروگرام میں فیملی سمیت شرکت کرنے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کے والدین اپنے بچوں کو ملی نغمہ، ترانہ، نعت اور تقاریر کی بھر پور تیاری کروایئں۔

Comments are closed.

error: Content is protected !!