August 21, 2017
You can use WP menu builder to build menus

بارسلونا حملہ: صدر پاک فیڈریشن سپین ثاقب طاہر کی مذمت

Aug 20, 2017

بس پریس۔کام۔ صدر پاک فیڈریشن سپین چوہدری ثاقب طاہر نے بارسلونا لا رمبلہ پر ہونے والے دہشت گردی حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اور کہا ہے کہ، پاکستانی کمیونیٹی اس دکھ کی گھڑی میں برابر کی شریک ہے۔ اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے مکمل ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

Read More

پاکستانی کمیونیٹی کا منشیات فروشوں سے کوئی تعلق نہیں۔ ثاقب طاہر، صدر پاک فیڈریشن سپین

Aug 16, 2017

بس پریس۔کام۔ سپین میں پاکستانی کمیونیٹی کی نمائندہ پاک فیڈریشن سپین کے صدر اور بارسلونا میں قونصلیٹ کا قیام اور پی آئی اے کی اولین فلائیٹ چلوانے والے، ثاقب طاہر نے منشیات فروشوں سے پاکستانی کمیونیٹی کے اظہار لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ چوہدری ثاقب طاہر نے وزات داخلہ حکومت کتلونیا سے ان عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جن کے باعث محنت کش اور ایماندار کمیونیٹی کی شناخت رکھنے والی پاکستانی کمیونیٹی بدنامی سے دوچار ہے۔ 

Read More

بارسلونا کی جان۔ رمبلہ روال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ پاک فیڈریشن کا کامیاب پروگرام

Aug 15, 2017

پریس ریلیز: پاک فیڈریشن سپین کے زیر اہتمام 14 اگست کا جشن آزادی کو بارسلونا میں شایان شان طریقے سے منایا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے پروگرام کی رونق دوبالا کر دیا۔ پروگرام کی خاص بات بچوں کی تعلیم سے وابستگی کو سراہا گیا اور سکولوں اور کالجوں میں اعلی کارکردگی دکھانے والے کو انعامات سے نوازا گیا۔
پاک فیڈریشن سپین اپنی کمیونٹی میں تعلیم، شعور اور آگہی کے لیے اپنے حصے کی شمع روشن رکھے ہوئے ہے ۔
شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا 
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے

150938 150939 150940 150941 150942 150943 150944 150945 150946 150947 150948 150949 150950 150951

Read More

جشن آزادی کے پروگرام میں سوموار کوپاکستان کے دو ہوائی جہاز کے ٹکٹ اور ایک سام سنگ گلیکسی موبائل بذریعہ قرعہ اندازی د یئے جائیں گے

Aug 12, 2017

14 اگست کو پاک فیڈریشن سپین کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے جشن ازادی کے پروگرام جو کہ رمبلہ روال پر ہو رہا ہے مین قرعہ اندازی زریعے۔پاکستان کے دو ہوای جہاز کے ٹکٹ اور ایک سام سنگ گلکسی موبائل دیا جاے گا۔اسی طرح ایشیا کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم کو کپ اور میڈل دئے جائن گے۔اسی سال ایسو 4 اور باشیراتو کرنے والے طلباء و طالبات کو بھی کپ اور میڈل دئے جائنگے۔اس کے علاواہ بھی بچون کو انعامات دئے جائنگے۔کمیونٹی سے اپیل ہے کہ جوق در جوق اپنی فیملی کے ہمراہ شرکت کرکے ملی فریضہ ادا کرنے کے علاواہ انعامات بھی وصول کرین۔ان خیالات کا اظہار پاک فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل راجہ بابر ناصر نے گفتگو کرتے ہوے کیا

Read More

جشن آزادی کے پروگرام 14 اگست بروز پیر کو رمبلہ روال پر شرکت کرنے والے 2 افراد کو پاکستان کا ریٹرن ٹکٹ دیا جائے گا

Aug 9, 2017

پاک فیڈریشن سپین کے جنرل سیکرٹری راجہ بابر ناصر نے کہا ہے کہ 14 اگست بروز سوموار 4٫30 بجے ہونے والے جشن آزادی کی پروگرام میں شرکت کرنے والے 2 پاکستانیوں کو بذریعہ قرعہ اندازی پاکستان کے ریٹرن ٹکٹ کا تحفہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کمیونٹی پاک فیڈریشن کے پروگرام میں فیملی سمیت بھرپور شرکت کرے اس پروگرام میں سکول ، کالج اور یونیورسٹی کے ہونہار بچوں کو میڈل، اور کپ دئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بھر پور کوشش ہے کہ ایک باوقار اور سلجھا ہوا پراگرام ترتیب دیا جائے جس میں ہمارے بچے پاکستان کی اصل ثقافت اور تاریخ سے آگاہ رہیں۔ اس موقع پر ایشیا کپ کا فائِنل جیتنے والی ٹیم کو بھی انعامات دئے جائیں گے۔ پروگرام پر پاکستانی کحانوں کے سٹال بھی موجود ہوں گے

Read More

مقامی ثقافت سے آگہی کیلئے صوبائی زبانیں سیکھنا بہت ضروری ہے۔ ثاقب طاہر۔ صدر پاک فیڈریشن سپین

Jul 24, 2017

بس پریس۔کام۔ بارسلونا میں قونصلیٹ کا قیام اور پی آئی اے کی اولین فلائیٹ شروع کروانے والے پاک فیڈریشن سپین کے صدر چوہدری ثاقب طاہر نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ، پاکستانی کمیونیٹی آج سپین کے تمام صوبوں میں موجود ہے۔ اور گذشتہ سالوں میں کمیونیٹی کا مثبت چہرہ تمام سپین میں ابھر کر سامنے آیا ہے۔ جس کے باعث پاکستانی نژاد سپینش باشندوں نے قومی، صوبائی اور بلدیاتی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیونیٹی کے مقامی معاشرہ میں انضمام کے عمل کو مزید موئثر کرنے کیلئے، پاکستانی جس بھی صوبہ میں مقیم ہوں۔ انہیں وہاں کی مقامی زبان کو سیکھنے اور اپنانے کی لازمی کوشش کرنی چاہیئے۔ جس سے جہاں انہیں اپنے بچوں کو سکول ورک کروانے میں آسانی ہو گی۔ وہیں مقامی کمیوینیٹی بھی اسے قابل ستائش نظروں سے دیکھے گی۔  

Read More

تارکین وطن لیگل ہونے کیلئے قانونی رستے اختیار کریں۔ راجہ بابر ناصر، سابق امیدوار قومی اسمبلی سپین

Jul 20, 2017

بس پریس۔کام۔ تارکین وطن لیگل ہونے کیلئے قانونی طریقے اختیار کریں۔ ان خیالات کا اظہار ایمیگرنٹس دوست سیاسی پارٹی آئی سی وی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی سپین و جنرل سیکرٹری پاک فیڈریشن سپین راجہ بابر ناصر نے بارسلونا اردو سروس کے ساتھ بات چیت میں کیا۔ راجہ بابر ناصر کے مطابق پاکستانیوں سمیت تمام تارکین وطن کو لیگل ہونے کیلئے آرائیگو سوسیال اور آرائیگو لابورال جیسی سہولت حکومت سپین کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ اس لئے کسی شارٹ کٹ کو استعمال کر کے مشکل میں پڑنے اور ملک کی بدنامی کا باعث بننے کی بجائے پاکستانی کمیونیٹی کو قانونی رستے اختیار کرنے چاہیں۔ انہوں نے بارسلونا اور تاراگونا میں پیپر میرج کروانے والے گروہ کے ہاتھوں پاکستانیوں کے استعمال پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

Read More

گلوریاس سرنگ بارسلونا کی تعمیر کا ازسر نو آغاز۔ عدیل وڑائچ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کا خیر مقدم،

Jul 19, 2017

بس پریس۔کام/ ایمیگرنٹس دوست سیاسی پارٹی آئی سی وی سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بارسلونا چوہدری عدیل وڑائچ نے بارسلونا اردو سروس کے ساتھ اپنے انٹرویو میں گلوریاس سرنگ کے رکے ہوئے تعمیری کام کے دوبارہ آغاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ عدیل وڑائچ کے مطابق اس سرنگ کی تعمیر سے جہاں گران بیعا پر ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہو گا۔ وہیں بارسلونا سے جیرونہ ڈویژن اور فرانس جانے والی ٹریفک کو سہولت حاصل ہو گی۔

Read More

ریاض احمد بٹ کو تحریک کشمیر یورپ کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ چوہدری جعفراقبال

Jul 18, 2017

قرطبہ کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری جعفر اقبال نے ریاض احمد بٹ کو  تحریک کشمیر یورپ کا نائب صدر مقرر ہونے پر انہیں دل مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا ہے۔

Read More

پاکستان ایسوسی ایشن قرطبہ کے صدر وسیم احمد راجہ کی ریاض احمد بٹ کو تحریک کشمیر یورپ کا نائب صدر مقرر ہونے پر مبارکباد

Jul 16, 2017

پاکستان ایسوسی ایشن قرطبہ کے صدر وسیم احمد راجہ نے معروف سیاسی و سماجی شخصیت ریاض احمد بٹ کو تحریک کشمیر یورپ کا نائب صدر مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ کشمیر کی عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ابھی تک اپنے حق خود ارادیت کے استعمال کا انتظار کر رہی ہے۔

Read More

پاک فیڈریشن سپین نے سکول۔کالج اور یونیورسٹی کے سالانہ امتحان میں اعلی نمبر حاصل کرنیوالے پاکستانی بچوں کو تحاِئف دینے کا اعلان کر دیا

Jul 16, 2017

پاک فیڈریشن سپین نے امسال بھی اپنی روایت کو قائم رکھتے ہو ئے سکول ، کالج اور یونیورسٹی کے سالانہ امتحان میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والے طالبعلموں کے لئے تحاِئف دینے کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اظہار انہوں نے کمیونٹی کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام بچے یا انکے والدین اپنے بچوں کے رزلٹ کارڈ کی تصویر کھینچ کر فون نمبر  632149799 پر وٹس اپ کے ذریعے 31 جولائی سے پہلے پہلے بھیج دیں۔ انعامات اگست میں ایک پروقار تقریب میں دیئے جائیں گے۔

14 AGUST POSTER 55

Read More

آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان صاحب دورہ یورپ کےدوران بارسیلونا تشریف لائے

Jul 16, 2017

آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان صاحب دورہ یورپ کےدوران بارسیلونا تشریف لائے، بارسلونا میں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے اپنے تہی صدر صاحب کی موجودگی سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے سپین میں سیاسی و سفارتی سطح پرمسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی جوقابل تحسین ہے، مگر ابھی ہمیں یورپ اور بالخصوص سپین میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے یہاں تک کہ ہم یہاں کی سیاسی قوتوں، پارلیمنٹرین، ایم پی، ایم این ایز ،ہومن رائٹس کی تنظیموں اور درد دل رکھنے والے سپینش لوگوں کومسئلہ کشمیر اور بھارتی ظلم اور کشمیریوں کےفطری حق،حقِ

خودارادیت کے حق میں قائل کرنے میں کامیاب ہو جائیں اور دنیا بھارت پر دباؤ ڈال کر کشمیر کی آزادی کو یقینی بنادے

19989719_10154953058538002_4686545790256933310_n20106781_10154953058828002_7249922699287877183_n20139954_10154953058168002_4267581565916744603_n

19961380_10154953059063002_2261887956627785519_n19990407_10154953057708002_2096680644628819939_n20032101_10154953057868002_8125827217760398702_n

 

Read More

سپین کی یونیورسٹیز میں داخلہ کے لئے سلیکٹیویداد کے امتحان اس ہفتہ سے شروع ہو رہے ہیں

Jun 5, 2017

یونیورسٹیوں میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ جون کے اس ہفتہ سے شروع ہو رہے ہیں۔ ان امتحانات میں وہ بچے حصہ لے رہے ہیں جنہون نے سپین سے باچیوراتو یا پاکستان سے ایف۔اے ایف ایس سی ک اامتحان پاس کیا ہوا ہے۔

اس دفعہ 300232 طالبعلم اس ٹیسٹ مین حصہ لے رہے ہیں۔ 6۔7 اور 8 جون کو آراگون، لا ریوخا، بالیاریس، ویلنسیانا، میڈرڈ اور ایکسترامادورا کمیونیداد میں امتحان ہو گا۔ 7،8اور 9 جون کو گالیسیا، استوریا، نابارا، کناریا، پائس باسکو اور کاستیون لا مانچا مِن امتحان ہو گا۔ 8،9 اور 12 جون کو کنتابریا میں امتحان ہو گا۔ 12،13 اور 14 جون کو اندالوسیا اور مورسیا میں امتحان ہو گا۔جبکہ کاستیا، لیون اور کتلونیا میں 13، 14 اور 15 کو امتحان ہو گا۔

Read More

مالاگا کرکٹ کلب نے کروسیڈ کرکٹ کلب کو شکست دے دی۔ انگلش ٹیم کے خلاف ریاض بٹ کی سنچری

Jun 3, 2017

مالاگا کرکٹ کلب نے ایک دوستانہ میچ میں انگلش ٹیم کروسیڈ کرکٹ کلب کو شکست دے دی۔ میچ میں سب سے زیادہ سکور ریاض بٹ نے بنایا جو 108 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ مالاگا کرکٹ کلب کے دیگرکھلاڑیوں میں عادل ، وقاص احمد، احمد گورسی، امجد علی، اویس چیمہ اور امین خان شامل تھے

2e0ce3cb-d723-4a78-8b75-4bf68b787174

Read More

اسلامیات کورس کی چھٹی کلاس اتوار کو کلوت اسلامک سنٹربارسلونا میں ہو گی۔

Jun 3, 2017

اسلامیات کورس کی چھٹی کلاس کلوت اسلامک سنٹر میں ہو گی۔ کلاس کو آغاز 3٫30 بجے ہو گا۔ اس کلاس میں سکول اور کالج کے طالب علم حصہ لے رہے ہیں۔ اس سبق میں بچے نبی کریم صلی اللہ و آلہ وسلم کی حیات مبارک کے بارے میں سیکھیں گے۔

clase 6 la profecía (I)

Read More

قومی اخبار ایل مندو میں پاکستانی کمیونیٹی کے ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ افراد کی ہڑ تال میں شرکت کی نمایاں کوریج

Jun 1, 2017

پاکستانی کمیونیٹی کے ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ افراد 30 مئی کو ہونے والی ہڑتال میں شرکت کی جس کو سپین کے قومی  اخبارات نے بھرپور پذیرائی دی اور نمایاں کوریج دی۔ مزید تفصیل درج ذیل لنک سے حا صل کر سکتے ہیں۔

http://www.elmundo.es/economia/empresas/2017/06/01/592ff5cb268e3e0e6b8b457c.html

 

Read More

ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ پاکستانی کمیونیٹی کی میڈرڈ میں ہونے والی ہڑتال میں بھرپور شرکت

Jun 1, 2017

ٹیکسی سیکٹر نے 30 مئی کو بارسلونا اور میڈرڈ میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کرنے کے لئے تمام سیکٹر سے بھر پور تعاون کیا۔18762591_1928016457224698_1279035183_n18835189_1928016477224696_1501681014_n18762591_1928016457224698_1279035183_n 18834546_1928016357224708_328867889_n

Read More

اسلامیات کورس کی پانچویں کلاس اسلامک سنٹر کلوت بارسلونا میں اتوار کو 3٫30 بجے ہوگی۔

May 27, 2017

اسلامیات کورس کی پانچویں کلاس  اسلامک سنٹر کلوت بارسلونا میں اتوار کو 3٫30 بجے ہوگی۔

یہ کلاس سپینش زبان میں ہے جس میں سکولوں اور کالجز کے بچے اور بچیاں اسلام کے بنیادی علوم حاصل کر رہے ہیں

clase 5 la fe y obediencia 2

Read More

بارسلونا میں مکانوں کے بڑھتے ہوئے کرایوں پر حکومت فوری نوٹس لے۔راجہ بابر ناصر

May 21, 2017

پاک فیدریشن سپین کے جنرل سیکریٹری راجہ بابر ناصر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بارسلونا اور اس کے گردونواح میں مکانوں کے بڑھتے ہوئے کرایوں پر حکومت فوری نوٹس لے اور ان کو کنٹرول کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کے کرائسسز کے باعث لوگوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث مکانوں کے کرایوں میں اضا فہ سے مزید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ خاص طور پر پاکستانی فیملیز کی مشکلات میں اس سے بہت اضافہ ہو گیا ہے۔ اور وہ اس مسلہ کو اپنے سیاسی پارٹی کے پلیٹ فارم سے بھی اٹھائیں گے۔

Read More

بارسلونا میں مسلم طالبعلموں کی تنظیم جے ایم ایم سپین کے نوجوان نے رمضان کا استقبال کرنے کے لئے خون کا عطیہ دینے کا کیمپ لگایا

May 19, 2017

بارسلونا سپین میں مسلم نوجوانوں کی تنظیم جے ایم ایم نے انسانیت کی خدمت کے لیئے خون کے عطیات جمع کروانے کے لئے ایک میڈیکل کیمپ لگایا۔ جس میں مسلم طلبہ کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور خون کا عطیہ دیا۔ تنظیم کے مرکزی صدر نے اس موقع پر کہا کہ رمضان ہمیں صبر اور قربانی کی تعلیم دیتا ہے ۔ اس  لئیے اس سال رمضان میں ایثار کی مثال بنتے ہوئے نوجوانوں نے اپنے خون کے عطیات جمع کروانے کے لئے کیمپ کا اہتمام کیا ہے۔

18557377_1121655804646540_618220756943113946_n18486379_1121655854646535_533941247133119948_n18485652_1117961118349342_408472887703354205_n 18556942_1120716551407132_6989540756006068346_n18556837_1121507901327997_6700556620303022074_o  

 

 

 

 

 

 

 

 

Read More

بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگ ہار چکا ہے۔ عدیل وڑائچ۔ سرپرست اعلی مسلم لیگ ق سپین

May 6, 2017

بس پریس۔کام/پریس ریلیز۔ بھارت کشمیر میں جنگ ہار چکا ہے۔ اپنے جابرانہ قبضے کو طول دینے کے حربوں سے خود اس کا اپنا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق سپین کے سرپرست اعلی و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بارسلونا عدیل وڑائچ نے ایک بیان میں کیا ہے۔ 

Read More

سیالکوٹ پاسپورٹ آفس اوورسیز پاکستانیز کی فییملیز کو خوار کررہا ہیں۔ راجہ بابر ناصر

May 3, 2017

پاک فیڈریشن سپین کے جنرل سیکریٹری راجہ بابر ناصر نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں پاسپورٹ آفس کا عملہ اوورسیز پاکستانیوں کو خوار کر رہا ہے۔ جونہی سٹاف کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ درخواست گذار کا تعلق اوورسیز پاکستانی سے ہے تو ان سے غیر متعلقہ کاغذات کا مطالبہ کر کے انکو بار بار دفتر کے چکر لگوائے جا رہے ہیں۔ حالانکہ پاسپورٹ بنوانے کے لئے جو کاغذات مطلوب ہیں انکی لسٹ پاسپورٹ آفس کی ویب سائیٹ پر موجود ہے مگر آفس کا عملہ نے اپنی نئی لسٹ بنائی ہوئی ہے۔ یہ سرا سر نا انصافی ہے ۔ پاک فیڈریشن اعلی حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس شکائت کا فوری ازالہ کیا جائے۔

Read More

بارسلونا: کامیاب ایسٹر تقریب پر جوزفین کرسٹینا کو مبارکباد۔ حافظ عبدالرزاق صادق

May 2, 2017

بس پریس۔کام/پریس ریلیز۔ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بارسلونا سوشلسٹ پارٹی حافظ عبدالرزاق صادق نے کامیاب ایسٹر تقریب پر پیام امن ایسوسی ایشن کی روح رواں جوزفین کرسٹینا کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اور باہمی مذہبی ہم آہنگی کی کاوشوں پر جوزفین کرسٹینا کی کوششوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Read More

سنسان گھر۔ بلاگ۔ سعد مخٖتار تارڑ

May 1, 2017

بس پریس۔کام/ بلاگ سعد تارڑ۔ ہمارے آبائی گھر پیرکوٹ کے ہمسائے میں چار بھائی اپنے بچوں سمیت ایک ہی گھر میں مقیم ہیں۔ اور ان کے بچوں کے کھیلنے کودنے کا شور، اس گھر میں موجود پرمسرت زندگی کا ثبوت دیتا تھا۔ کہ پانچ دن قبل ایک دم اس گھر سے بچوں کے کھیلنے کودنے کی آوازیں آنی تھم گئیں۔ اور مکمل خاموشی چھا گئی۔ کیا ہمسآئے شادی میں گئے ہیں؟ سب خیریت تو ہے نہ، کوئی ہسپتال تو داخل نہیں ہو گیا؟ میرے استفسارات پر جواب ملا کہ، نہیں چھٹیاں گذارنے آیا ہوا، سب سے بڑا بھائی اپنے بچوں سمیت واپس امریکہ چلا گیا ہے۔ بہت سنا تھا کہ بیٹوں کے پردیس چلے جانے سے گھر سنسان ہو جاتے ہیں۔ اس کا عملی مشاہدہ بھی اب ہو گیا۔ ہمسائیوں میں پانچ دن گذرنے کے باوجود زندگی کی پہلے جیسی رونقیں نہیں لوٹ پائیں۔

Read More

یکم مئی محنت کشوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ عدیل وڑائچ، سرپرست اعلی، مسلم لیگ ق سپین

May 1, 2017

بس پریس۔کام/پریس ریلیز۔ پاکستان مسلم لیگ ق سپین کے سرپرست اعلی و سابق امیدوار ممبر صوبائَی اسمبلی بارسلونا چوہدری عدیل وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ، یکم مئی مزدوروں اور محنت کشوں سے اظہار یکجہتی اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ پر عزم، محنتی اور ہنر مند پاکستانی تارکین وطن سپین میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

Read More

بارسلونا میں کلوت اسلامک سنٹر کے اسلامیات کورس کا آغاز آج سے شروع ہو گیا۔

Apr 30, 2017

بس پریس۔۔کام/پریس رپورٹ۔ طالب علموں کے لئے اسلامک سنٹر کلوت میں اسلامیات کورس کا آغاز آج 3٫30 بجے سے ہو رہا ہے۔ جس میں والدین نے بھر پور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور پہلے ہی ہفتہ میں کورس کی تمام نششتیں مکمل ہو گئیں۔ والدین نے نمائیندہ بارسلونا اردو سروس کو بتایا کہ ہمارا یہ درینہ خواب تھا کہ بچوں کو اسلامیات کا کورس کروایا جائے۔ اکثر والدین صرف اسلامیات کو کورس کروانے کے لئے انگلینڈ ہجرت کر جاتے ہیں۔ مگر اب ہمیں کلوت اسلامک سنٹر اور مسلم سوسائٹی بارسلونا نے ہماری مشکل آسان کر دی ہے۔ اس کورس کی کلاس ہر اتوار کو 3٫30 بجے سے 5٫30 تک ہوا کرے گی۔ کورس مکمل کرنے والے بچوں میں اسلامک سنٹر کی طرف سے اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

Read More

کامیاب ایسٹر تقریب پر پیام امن کو مباکباد۔ عدیل وڑائچ۔ سرپرست اعلی مسلم لیگ ق سپین

Apr 30, 2017

بس پریس۔کام/پریس ریلیز۔ پاکستان مسلم لیگ ق سپین کے سرپرست اعلی و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بارسلونا چوہدری عدیل وڑائچ نے کامیاب ایسٹر تقریب پر پیام امن ایسوسی ایشن کی روح رواں جوزفین کرسٹینا کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سرپرست اعلی مسلم لیگ ق سپین نے باہمی مذہبی ہم آہنگی کی کاوشوں پر جوزفین کرسٹینا کی کوششوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Read More

پی ٹی وی کے پروڈیوسر مشتاق چوہدری کی وفات پر شاہد لطیف گجر اور احباب کا اظہار تعزیت

Apr 30, 2017

بس پریس۔کام/پریس ریلیز۔ چوہدری خالد سردار امریکہ کے بھائی پاکستان ٹیلیویژن کے پروڈیوسر مشتاق چوہدری کی وفات پر دوست احباب جن میں چوہدری شاہد لطیف گجر. حافظ عبدالرزاق صادق. محمد اشرف مغل. جاوید گل. محمد اقبال چوہدری. چوہدری امانت حسین مہر. روبن کھوکھر. عدنان شبیر جرال. چوہدری عزیز امرہ. اظہر عباس. ممتاز سہوترہ. شفقت علی رضا کا مشتاق چوہدری کی وفات پر چوہدری خالد سردار اور ان کی فیملی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بنلد درجات کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

Read More

بارسلونا قونصلیٹ اور پی آئی اے فلائیٹ، چوہدری برداران کے تحائف ہیں۔عدیل وڑائچ، سرپرست ق لیگ سپین

Apr 27, 2017

بس پریس۔کام/پریس ریلیز۔ بارسلونا میں قونصلیٹ کا قیام اور پی آئی اے کی اولین فلائیٹ اہلیان بارسلونا کیلئے چوہدری برادران کے تحائف ہیں۔ چوہدری برادران کی اوورسیز کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سرپرست مسلم لیگ ق سپین و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بارسلونا چوہدری عدیل وڑائچ نے حالیہ دنوں میں سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے میڈیا ایڈوائزر محمد اقبال چوہدری کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے بعد گفتگو میں کیا۔

Image may contain: 4 people, people standingImage may contain: 10 people, people standing and suitImage may contain: 2 people, people sittingImage may contain: 1 person, sittingImage may contain: 6 people, people sitting and indoor

Read More
error: Content is protected !!