June 20, 2018
You can use WP menu builder to build menus

پوئیج دے مونتے کتلان صدارت سے دستبردار ہو گئے ہیں

Mar 6, 2018

پوئیج دے مونتے کتلان صدارت سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ مونتے نے اپنی جگہ جنتس کے ایم پی اے جوردی سانچیز کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مونتے کے مطابق وقت آچکا ہے،  کتلان مملکت کے اداروں کو متحرک کرنے کا وقت آچکا ہے۔ مونتے اس وقت بیلجیئم میں مقیم ہیں اور ان کے سپین آمد پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جا چکے ہیں۔ مونتے نے سپین حکومت کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Read More

اوبر ٹرانسپورٹ کمپنی ہے۔ جرمانے بحال کریں۔ سپینش سپریم کورٹ کی ججوں کو ہدایت

Jan 29, 2018

بس پریس۔کام۔ سپینش سپریم کورٹ نے یورپی عدالت کے 20 دسمبر 2017 کو جاری ہونے والے فیصلے کی روشنی میں بارسلونا کی عدالتوں کو اوبر کے خلاف ہونے والے 4001 یورو کے دو جرمانوں کو بحال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اوبر کمپنی کے ساتھ کام کرنے والے دو ڈرائیوروں کو جرمانے کتلان صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے تھے۔ جن کو بارسلونا کی عدالتوں نے معطل کر دیا تھا۔ کتلان حکومت کے مطابق 9 مسافروں تک کیلئے مخصوص گاڑیوں کو کتلان حکومت سے خصوصی اجازت نامہ لینا ہوتا ہے۔ یورپی عدالت نے اس سے قبل قرار دیا تھا کہ، اوبر مسافر اور ڈرائیور کے درمیان رابطہ کار کمپنی نہیں ہے۔ بلکہ یہ ایک ٹرانسپورٹ کمپنی ہے۔ اس فیصلہ کے بعد اوبر کیلئے صوبائی حکومت سے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہو گیا ہے۔ 

Read More

میڈریڈ تا کاستیون۔ بلٹ ٹرین کا آغاز۔ چین کے بعد سپین دوسرے نمبر پر آگیا

Jan 29, 2018

بس پریس۔کام۔ سپین میں بلٹ ٹرین کا نیٹ ورک میں میڈریڈ تا کاستیون روٹ کا اضافہ ہو گیا۔ ٹرین کا افتتاح سپینش صدر ماریانو راخوئی نے کیا۔ ٹرین کی بدولت دونوں شہروں کے درمیان سفر کم ہو کر 2 گھنٹے 25 منٹ کا رہ گیا۔ اس ٹرین کے افتتاح کے بعد سپینش بلٹ ٹرین کا نیٹ ورک بڑھ کر 3100 کلومیٹر پر محیط ہو گیا ہے۔ جو کہ چین کے بعد دنیا میں دوسرا سب سے بڑا فاسٹ ٹرین نیٹ ورک ہے۔ امسال غرناطہ شہر تک بھی اس نیٹ ورک کو شامل کرنا منصوبہ میں شامل ہے

Read More

سپینش آئینی عدالت: سابق کتلان صدر کی نامزدگی بطور صدر معطل۔ حکم جاری

Jan 29, 2018

بس پریس۔کام۔ سابق کتلان صدر پوئیج دے مونتے کی بطور نئے کتلان صدر  نامزدگی کو سپینش مرکزی آئینی عدالت نے روک دیا ہے۔ عدالت کے مطابق پوئیج دے مونتے کو ذاتی حیثیت میں بطور امیدوار صدارت اسمبلی میں پیش ہونا ہو گا۔ وہیں مونتے کی صدارت کو عدالت کی اجازت سے بھی مشروط کیا گیا ہے۔ مونتے کی صدارت کی راہ روکنے کیلئے سپینش وفاقی حکومت نے آئینی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ 

Read More

میڈریڈ: سرمایہ کاری کیلئے یورپ کا 5 واں بہترین شہر قرار

Jan 26, 2018

بس پریس۔کام۔ سپینش دارالحکومت میڈریڈ نے برلن، کوپن ہیگن، فرنیکفرٹ اور میونخ کے بعد سرمایہ کاری کیلئے بہترین شہروں کی فہرست میں پانچواں درجہ حاصل کر لیا ہے۔ میڈریڈ کو یہ مقام، شہر میں سرمایہ کاری کیلئے دوستانہ ماحول، سیاسی استحکام، بہترین انفراسٹرکچر، اور کم سود پر دستیاب قرضہ جات کے باعث دیا گیا ہے۔ دس بہترین شہروں کی فہرست میں جگہ پانے والے دیگر شہروں میں ہمبرگ، ڈبلن، اسٹاک ہوم، لکسمبرگ اور ایمسٹرڈیم ہیں۔ 

Read More

یورپین مسافروں کا مشترکہ ڈیٹا بینک: سپین میں گرمیوں سے قبل کام شروع کر دے گا

Jan 26, 2018

بس پریس۔کام۔ دہشتگردوں کا داخلہ یورپ اور بالخصوص سپین میں مشکل بنانے کیلئے یورپین مسافروں کا مشترکہ ڈیٹا بینک، سپین میں امسال گرمیوں سے قبل کام شروع کر دے گا۔ جس کے بعد سپین میں سفر کرنے والے 25 کروڑ مسافروں کا ڈیٹا ایرپورٹ میں ایمیگریشن کنٹرول کے وقت، جانچا جائے گا۔ کہ، ان میں سے کسی مسافر کا تعلق کسی بھی قسم کی دہشت گرد تنظیم سے تو نہیں ہے۔ وزیر داخلہ سپین زوئیدو کے مطابق 250 اہلکاروں کو اس سسٹم کو چلانے کیلئے تربیت دی جا چکی ہے۔ 

Read More

نیشنل پولیس اور گواردیا سول کے ہزاروں ملازمین کا تنخواہیں موسس دے اسکوادرا کے برابر کرنے کے لئے احتجاج۔

Jan 20, 2018

بارسلونا کے پلاسہ کتلونیہ میں نیشنل پولیس اور گواردیا سول کے ہزاروں ملازمیں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انکی تنخواہیں ریاست کو دوسری فورسز کے برابر کی جائیں۔ اس احتجاج میں گواردیا اوربانا کے 35000 افراد نے شرکت کی ہے۔

Read More

سابق صدر کتلونیا پوچدیمون کو ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے کے باوجود گرفتاری اور جیل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اٹارنی جنرل سپین

Jan 20, 2018

سپین کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ سابق صدر کتلونیا پوچدیمون کو ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے کے باوجود کوئی رعائیت نہیں ہے اور  اعلیعدالت کے حکم کے مطابق انکو گرفتارکر کے جیل بھیجا جائے گا۔

Read More

پاکستانی تاجر نے عدم مساوات کا رویہ اپنا کر بلاوجہ بینک اکاونٹ بند کرنے کی وجہ سے لاکاشہ بنک کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔

Jan 20, 2018

لاکاشہ بینک کے جانب سے عدم مساوات کا رویہ اپنانے کے باعث پاکستانی تاجر نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی تاجر کئی سال سے لاکاشہ بینک میں اپنا اکاونٹ رکھتے ہیں اب تک کئی لاکھ یورو کا لین دین بینک اکاونٹ کے ذرِیعے کر چکے ہیں اور وہ کسی بھی بینک میں کسی بھی قسم کے نادہندہ نہیں ہیں۔ کہ اچانک ایک دن انکو بینک ڈائیریکٹر کا فون موصول ہوا کہ ہم آپ کا اکائونٹ اپنے بینک میں نہیں رکھ سکتے۔ آپ 60 دن کے اندر اندر اپنا کوئی اور بندوبست کر لیں۔ جب ان سے وجوہات پوچھی گئیں تو انہوں نے بتایا کہ یہ ہیڈ آفس کا آرڈر ہے  اوراپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انہوں نے یہ بھی بتایا کی یہ صرف پاکستانی کمیونیٹی کے ساتھ ہو رہا ہے۔ جس پر تاجر نے آخر کار عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا اور لا کاشہ بینک کے خلاف عدم مساوات کے رویہ اپنانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔ تاجر نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک قانون کے تحت بزنس کر رہے ہیں اور سپین کے کسی بھی سرکاری و غیر سرکاری ادارے کے نادہندہ نہیں اور باقاعدگی سے اپنا ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

Read More

لاکاشہ بینک نےسپین میں پاکستانی کمیونٹی کے بینک اکاونٹ بلا وجہ بند کرنا شروع کردیئے۔

Jan 20, 2018

سپین کے لاکاشہ بینک نے  عدم مساوات کرتے ہوئےپاکستانی کمیونیٹی کے تاجران، ورکرز اور سماجی تنظیموں کے بینک اکاونٹس بلا وجہ بند کرنا شروع کر دئیے ہیں ۔ متاثرین نے جب اپنے قانونی وکیل کے ذریعے متعلقہ برانچوں کے ڈائیریکٹرز سے بینک اکاونٹ بند کرنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی تو سب کا ایک ہی جواب تھا کہ ہیڈ آفس کا آرڈر ہے۔ 

Read More

سپین کی 28 فیصد آبادی غربت کے خطرے سے دوچار ہونے کا خدشہ۔

Jan 20, 2018

ایک سروے ے مطابق سپین کی 28 فیصد آبادی کو غربت کی لکیر سے نیچے گرنے کا خطرہ ہے۔ یورپین کمیشن نے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو ناکافی قرار دیا ہے۔جس کی وجہ سے ایک غیر متوازن معاشرہ وجود میں آرہا ہے جس میں دولت کی تقسیم غیر مساوی ہے۔ لوگوں کی زیادہ تر تعداد یوٹیلیٹی بلز، مکانوں کی قسطیں جمع کروانے اور خوراک کا حصول بنیادی ترجیح بن چکی ہیں۔

Read More

اسکیرا ریپبلیکانا پارٹی کے38 سالہ نوجوان راجر تورنت کتلونیا پارلیمنٹ کے 15 ویں نئے صدر منتخب ہو گئے

Jan 17, 2018

کتلونیا کی تاریخ کے سب سے نوجوان صدرپارلیمنٹ راجر تورنت سے عوام کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔وہ 1979 میں خیرونہ کے قریب 5000 آبادی کے ایک گاوں ساریہ دے تئیر میں پیدا ہوئے۔ 38 سالہ راجر نے اپنی سیاسی سفر کا آغاز 1998 میں کیا تھا۔ اس سے قبل وہ 2000 میں جیرونہ کی علاقائی پارلیمانی سیاست کے سیکریٹری اور اسکے بعد 2007 میں میونسپیلیٹی ساریہ دے تئیر کے مئِر بھی رہ چکے ہیں۔ موجودہ الیکشن میں وہ خیرونہ کی امیدوار لسٹ میں دوسرے نمبر  پر تھے۔ 

Read More

یورپ میں 2016 کے دوران 63280 بچوں نے پناہ کی درخواستیں جمع کروائی ہے۔ یورپین فاونڈیشن

Jan 14, 2018

یورپین فاونڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں 63280 بچوں نے پناہ کی درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ جس میں سے 38 فی صد افغانستان، 19 فی صد شام، 7 فیصد عراق، 5 فی صد اریٹیریا سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ 2017 میں بچوں کی تعداد میں 55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Read More

سپین میں 90 فی صد ٹیچرز متشدد ماحول میں اپنی ڈیوٹی ادا کرتے ہیں۔ سی ایس آئی ایف کی رپورٹ

Jan 14, 2018

سپین میں سکول کے 90 فی صد ٹیچر  پر تشدد ماحول میں اپنی ڈیوٹی ادا کرتے ہیں۔  سی ایس آئی ایف کی رپورٹ کے مطابق 75 فی صد ٹیچرز نے یہ رائے دی ہے کہ انہیں کوئی اختیار نہیں ہے اور انہیں سٹودنٹ اور اسکی فیملیوں کی طرف سے دھمکیاں ملتی ہیں۔ انہیں تذلیل اور نفسیاتی  تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور اس صورتحال میں وہ بہت مایوس ہیں۔  عملہ کی کمی بھی اس صورتحال کا سبب ہے۔

Read More

بارسلونا کا وی ٹی سی کنٹرول کا “خیال” قانون سے متصادم ہے۔ وی ٹی سی ایسوسی ایشن

Dec 6, 2017

بس پریس۔کام۔ وی ٹی سی گاڑیوں کی کمپنیوں پر مشتمل ایسوسی ایشن "ان آٹو" کے مطابق، بارسلونا اور میڈریڈ بلدیات کی جانب سے وی ٹی سی کو ان میٹروپولیٹن علاقوں میں کام کرنے کیلئے ایک خصوصی اجازت کا حاصل کرنے کا پابند کرنا Ley de Garantía de la Unidad de Mercado سے متصادم ہے۔ اور اسے قانونی طور پر کوئی حمایت حاصل نہیں ہو گی۔ ایسوسی ایشن کے قانونی مشیر آندریس کے مطابق میڈریڈ اور بارسلونا کی نئی قانون سازی سپینش اور یورپین آئین سے متصادم ہے۔ اور ان شہروں کی حکومتیں نئی اجازت لینے کا حکم جاری کا قانونی حق نہیں رکھتیں۔ کیونکہ وی ٹی سی لائسنس صوبے جاری کرتے ہیں۔ نہ کہ بلدیاتی ادارے۔ انہوں نے شہری حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ، ان حکومتوں نے عوامی سہولت کا خیال رکھنے کی بجائے، ٹیکسی سیکٹر کے دبائو میں آ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔ فیڈے ٹیکسی کے ذرائع کے مطابق وہ میڈریڈ اور بارسلونا کی جانب سے وی ٹی سی کنٹرول کے پراسیس کی تمام تفصیلات سے فی الحال واقف نہیں ہیں۔ یونائیٹڈ فرینڈز فورم کے طاہر فاروق وڑائچ کے مطابق وہ تمام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ اور ٹیکسی سیکٹر متحد ہے۔ اور اس کے پاس تمام رستے کھلے ہیں۔ 

Read More

کتلان انتخابات۔ آزادی پسند واضح برتری حاصل کرسکتے ہیں۔ گیسوپ سروے

Dec 6, 2017

بس پریس۔کام۔ گیسوپ سروے کے جاری کردہ تازہ ترین سروے کے مطابق کتلان آزادی پسند جماعتیں 21 دسمبر کے صوبائی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔ وہیں اس سروے نے سوشلسٹ+سودادانا+ پاپولر اتحاد پر مشتمل حکومت کی امیدوں پر پانی بھی پھیر دیا ہے۔ جنتس کات کے صدارتی امیدوات پوئیج دے مونتے نے للیعیدا میں اپنے خطاب میں پاپولر، سیودادانا اور سوشلسٹ پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے، انہیں حکومت سازی کے خواب دیکھنے ترک کر دینے کا مشورہ دیا ہے۔ سابق امیدوار ایم پی اے بارسلونا کومون کتلونیا پارٹی عدیل وڑائچ نے کہا ہے کہ، ووٹروں کا ووٹ ڈالنے کا رحجان 21 دسمبر کے قریب مزید واضح ہو جائے گا۔ کہ وہ علیحدگی پسند جماعتوں کے حق میں ووٹ ڈالیں گے یا نہیں۔ عدیل وڑائچ کے مطابق اگر آزادی پسند جماعتیں واضح برتری حاصل نہیں کرپاتیں، تو ان کے لئے آزادی کے عمل کو آگے بڑھانا مشکل ہو جائے گا۔ عدیل وڑائچ کے مطابق 21 دسمبر کو منعقد ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کا ٹرن اوور معمول سے زیادہ ہو گا۔ اور خاموش ووٹروں کا رحجان ہی پارٹیوں کی نشستوں کا تعین کرے گا۔ انہوں نے ووٹروں سے ایمیگرنٹس دوست سیاسی پارٹی کات این کومون کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

Read More

اکتوبر 2017۔ کتلونیا میں سیاحوں کی آمد میں ٪4.9 کمی

Dec 6, 2017

بس پریس۔کام۔ سپینش سرکاری ادارہ شماریات کے مطابق کتلونیا میں ماہ اکتوبر کے دوران گذشتہ سال کی نسبت ٪4.9 کم سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔ سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی کی وجہ صوبہ کی سیاسی صورتحال بنی ہے۔ سیاحوں میں کمی کے باوجود سیاحوں کی جانب سے خرچ کی گئی رقم میں ٪4.9 اضافہ ہوا ہے۔ جنہوں نے اس ماہ کے دوران کل 1ارب 54 کروڑ یورو کے اخراجات کیے۔ جو کہ 2016 کے ماہ اکتوبر کی نسبت ٪10.1 زیادہ ہیں۔ مسلم سوسائٹی بارسلونا کے جنرل سیکرٹری عمران اللہ نے کتلونیا کی سیاسی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کی امید ظاہر کی ہے۔

Read More

جمعہ 8 دسمبر سے سپین قطبی سرد ہوائوں کی زد میں آجائے گا

Dec 6, 2017

بس پریس۔کام۔ محکمہ موسمیات سپین کے مطابق جمعہ 8 دسمبر سے ملک قطبی سرد ہوائوں کی زد میں آجائے گا۔ جس کے باعث ملک بھر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی رونما ہو گی۔ ان سرد ہوائوں کا دبائو اتوار تک رہے گا۔ محکمہ کے مطابق، پرینیوس پہاڑی سلسلہ پر300 میٹر سے بلند پہاڑوں پر بھی برف باری کا امکان ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت ممکنہ طور پر دج ذیل درجوں میں رہے گا۔

Madrid en 10,1ºC de máxima y -1,6ºC de mínima el miércoles, 9,4ºC y -1,2ºC el jueves; 6,9ºC y 3,3 el viernes; 8,8ºC y 0,2ºC el sábado. En Lugo, se prevén 9,6ºC y -3ºC el miércoles; 10,7ºC y 1ºC el jueves; 9,8ºC y 0,9ºC el viernes y el sábado 8,6ºC y -0,6ºC. En Vitoria, el miércoles se espera una máxima de 9,7ºC y -3,3ºC de mínima; el jueves, 10,3ºC y -1,8ºC; el viernes 8,5ºC y 1,7ºC y el sábado 7,2ºC y 1,8ºC. Barcelona de una máxima de 14,4ºC y una mínima de 4,8ºC el miércoles; 16,2ºC y 6,8ºC el jueves; 14,6ºC y 7,8ºC el viernes y el sábado, 13ºC y 5,9ºC. En Toledo, el miércoles se alcanzará una máxima de 11ºC y -3,4ºC; el jueves, de 12,2 y -2,2ºC, el viernes, 10,2ºC y 2,8ºC y el sábado 10,5ºC y -1,1ºC. Por su parte, en Mérida este miércoles llegarán a 15,4ºC de máxima y -1,5ºC de mínima; el jueves, 15,5ºC y -1,9ºC, el viernes, 12,8ºC de máxima y 2,8ºC de mínima y el sábado, 14,8ºC de máxima y 2,7ºC de mínima. Por último, se ha referido a Valladolid, donde las máximas y mínimas oscilarán de 7,1ºC a -6,1ºC el miércoles; 7,2ºC y -4,3ºC el jueves; 9,1ºC y -0,4ºC el viernes y 7,6ºC y -3,7ºC el sábado; así como a Granada, donde el miércoles se prevé una máxima de 15,4ºC el miércoles y 2,4ºC de mínima; el jueves, de 15,7ºC de máxima y 2,4ºC de mínima; el viernes, 16,9ºC y 2,5ºC y el sábado, pasarán de 14,8ºC de máxima a 2,8ºC de mínima.

Read More

۔2016 میں 3148 پاکستانیوں نے سپینش شہریت حاصل کی

Dec 6, 2017

بس پریس۔کام۔ سپین کے سرکاری ادارہ شماریات کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2016؁ کے دوران 3148 پاکستانیوں نے سپینش شہریت حاصل کی ہے۔ جب کہ اس سال کے دوران کل 1.50.944 تارکین وطن سپینش شہریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جو کہ 2015؁ کی نسبت ٪32 زیادہ افراد ہیں۔ سب سے زیادہ 37.009 مراکشی باشندوں نے شہریت حاصل کی۔ جن کے بعد بولیوین 15.802، ایکوادوری 15.255، کولمبین 14.299 باشندے رہے۔ صوبوں میں سب سے زیادہ کتلونیا میں 33.857، میڈریڈ میں 28.559 افراد نے شہریت حاصل کی۔ پاک فیڈریشن سپین کے صدر ثاقب طاہر نے سپینش شہریت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد باشندوں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ سپینش شہریت سے شہریت دینے کا عمل مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ، اس سے قبل پاک فیڈریشن سپین کے وفود وزارت انصاف کے ساتھ اس موضوع پر متعدد بار ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

Read More

ڈونر کباب کے گوشت کے استعمال پریورپ میں پابندی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں

Dec 5, 2017

بس پریس۔کام۔ ڈونر کباب کے گوشت کو یورپ میں ممنوع قرار دینے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ یورپین پارلیمنٹ میں  ایک قرارداد نمبر1333/2008 پیش ہوئی ہے جس میں فروزن فوڈ میں استعمال ہونے والے فاسفیٹ ای۔ 338 اور ای۔452 کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جسکو ابتدائی طور پر منظور نہیں کیا گیا۔ یہ فاسفیٹ گوشت کے علاوہ اور بہت سی فروزن  غذاوں میں بھی استعمال ہوتا ہے اور اسکا صرف ڈونر کباب کے گوشت سے تعلق نہیں ہے۔ کباب گوشت بنانے والی کمپنیوں نے کہا ہے کہ اگر ان 'فاسفیٹ ' کو ممنوع قراردے دیا گیا تو ان کے پاس اسکا متبادل "پریزرور" موجود ہے۔ اور ڈونر کباب گوشت کی پروڈکشن اور سپلائی پر اس سے کوئی فرق نہیں آئے گا۔

Read More

بارسلونا : وی ٹی سی گاڑیوں کی نقل و حرکت محدود کر دی جائے گی۔ آدا کولائو، میئر

Dec 5, 2017

بس پریس۔کام۔ بارسلونا ٹیکسی سیکٹر اور وی ٹی سی کمپنیوں کے درمیان جاری جنگ میں ایمیگرنٹس دوست سیاسی پارٹی آئی سی وی پر مشتمل بلدیاتی حکومت نے ٹیکسی سیکٹر کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ٹیکسی سیکٹر اور حکومت کے درمیان گذشتہ کئی ماہ سے جاری مذاکرات کے بعد میٹروپولیٹن حکومت نے وی ٹی سی گاڑیوں کو بارسلونا میٹروپولیٹن میں کام کرنے کیلئے الگ اجازت حاصل کرنے کا پابند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اس حوالہ سے میٹروپولیٹن حکومت کی سربراہ آدا کولائو جلد ایک آرڈیننس جاری کریں گی۔ جو کہ جنوری کے آغاز میں منظور کیا جائے گا۔ جبکہ عوامی رائے جانچنے کا قانونی عرصہ گذارنے کے بعد فروری یا مارچ میں نافذ العمل ہو جائے گا۔ یونائیٹڈ فرینڈز فورم کے طاہر فاروق کے مطابق بلدیہ بارسلونا یا میٹروپولیٹن حکومت نہ تو وی ٹی سی لائسنس جاری کر سکتے ہیں نہ ہی منسوخ کرسکتے ہیں۔ لیکن یہ حکومتیں اپنے علاقہ میں وی ٹی سی گاڑیوں کی نقل و حرکت کی تعداد کو محدود کر سکتی ہیں۔ اور یہیں سے اس قانون کو نافذ کرنے کا آئیڈیا سامنے آیا ہے۔ طاہر فاروق کے مطابق اس وقت میٹروپولیٹن میں 800 وی ٹی سی لائسنس قانونی طور پر کام کر رہے ہیں۔ جبکہ عدالتی حکم پر ممکنہ طور پر 3 ہزار نئے لائسنس جاری کیے جا سکتے ہیں۔ اور نومبر میں 80 وی ٹی سی لائسنوں برائے میڈریڈ کا سپریم کورٹ کے حکم پر اجراء کے بعد، خدشہ پیدا ہو چکا ہے کہ ملک بھر میں مزید 10 ہزار لائسنسوں کو جاری کیا جا سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹیکسی سیکٹر شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ 

Read More

کتلان انتخابات۔ سیودادانا کا 32 نشستیں حاصل کرنے کا امکان۔ سروے

Dec 5, 2017

بس پریس۔کام۔ سیس کے زیر اہتمام کیے گئے سروے کے مطابق 21 دسمبر کے کتلان انتخابات میں سپین سے الحاق کی حامی سیودادانا پارٹی 32 نشستوں کے ساتھ اپ سیٹ کرنے کی پوزیشن میں آچکی ہے۔ جبکہ کتلان آزادی پسند اسکیرا پارٹی بھی 32 نشستیں حاصل کرسکتی ہے۔  23 تا 27 نومبر تک 3 ہزار افراد کی آراء پر مشتمل سروے کے مطابق جنتس پل سی 26، سوشلسٹ 21، کات کومون 9، کوپ 9 اور پاپولر 7 نشستیں حاصل کرپائے گی۔ اس سروے نتائج کے مطابق کتلان علیحدگی پسند جماعتیں، واضح برتری حاصل کرنے میں ناکام ٹھہریں گی۔  

Read More

چھ سابق کتلان وزراء، جیل سے رہا

Dec 5, 2017

بس پریس۔کام۔ کتلان آزادی ریفرنڈم کا انعقاد کروانے کے جرم میں گرفتار، 6 سابق کتلان وزراء کو ایک لاکھ یورو جرمانہ کی ادائیگی کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزراء کے خاندان کے افراد کے علاوہ اسکیرا اور پی ڈی کات پارٹیوں کے رہنما بھی ان کا استقبال کرنے کیلئے موجود تھے۔ رہا شدگان پر سپین چھوڑنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جبکہ سابق کتلان نائب صدر جونکیرا، سابق وزیر داخلہ کتلونیا فورن، اے این سی اور اومنیم کے رہنمائوں کو قید سے رہائی نصیب نہیں ہوئی۔

Read More

کتلان آزادی پسند ناکام ہو چکے ہیں۔ پابلو اگلیسیاس۔

Dec 5, 2017

بس پریس۔کام۔ بارسلونا میں کات این کومون کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پودیموس رہنما پابلو اگلیسیاس نے کہا ہے کہ، کتلان آزادی پسند جماعتیں ناکام ہو چکی ہیں۔ کیونکہ وہ اپنے ان وعدوں کی تکمیل نہیں کر پائیں، جن کا انہیں علم تھا کہ یہ وعدے جھوٹ پرمبنی ہیں۔ اور کبھی پورے نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ، پاپولر اور سیوداداناس بخوبی جانتے ہیں، کہ، وہ کتلونیا میں حکومت نہیں بنا سکتے۔ اور ان پارٹیوں کی تمام سیاست کا محور، اس وقت سپین بھر میں نئے ووٹ ڈھونڈنا ہے۔ اگلیسیاس کے مطابق کتلونیا کیلئے بہترین حکومت کات این کومون کی ہو گی۔ جو کہ سماجی فلاح و بہبود کی ترقی کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کے ساتھ باقاعدہ معاہدے کے تحت ریفرنڈم کروائے گی۔ جو کتلونیا کے مستقبل کو طے کرے گا۔  

Read More

کتلان صوبائی انتخابات کو آزادی ریفرنڈم سمجھ کر ووٹ ڈالا جائے۔ مونتے صدارتی امیدوار

Dec 3, 2017

بس پریس۔کام۔ جنتس پر کات کے صدارتی امیدوار پوئیج دے مونتے نے کہا ہے کہ، 21 دسمبر کو منعقد ہونے والے انتخابات کو کتلان عوام، آزادی ریفرنڈم سمجھ کر ووٹ ڈالنے کیلئے نکلیں۔ برسلز سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ، یکم اکتوبر ریفرنڈم کے باعث کتلان آزادی کی امید کا دیا دوبارہ روشن ہو گیا ہے۔ اور کتلان آزادی کا معاملہ عوامی رائے کے ذریعہ حل ہونا چاہئے نہ کہ، عدالتیں اس معاملہ کو حل کریں۔  

Read More

بارسلونا+میڈریڈ ایرپورٹ۔ 2018 سے کار پارکنگ مفت ہو جائے گی

Dec 3, 2017

بس پریس۔کام۔ میڈریڈ باراخاس اور بارسلونا پرات ایرپورٹس، 2018 سے مسافروں کو کار پارکنگ کی مفت سہولت فراہم کریں گے۔ آئینا حکام کے مطابق یہ سہولت پہلے 15 منٹ کے دوران گھڑی کھڑی کرنے پر فراہم کی جائے گی۔ تاکہ، مسافروں کے اعزاء و اقربا باآسانی مسافروں کو ایرپورٹ سے لے سکیں یا انہیں چھوڑنے جا سکیں۔ حکام کے مطابق اس سہولت سے جہاں ایرپورٹ پر حفاظتی نظام مزید بہتر ہو گا۔ وہیں ٹریفک مسائل سے چھٹکارا بھی مل سکے گا۔ اس سہولت کو بہتر انداز میں فراہم کرنے کیلئے ایرپورٹ پارکنگ ایریا میں 'ایکسپریس پارکنگ علاقہ" کے نام سے بورڈ آویزاں کیے جائیں گے۔

Read More

سپین: مکان قرضہ کی قسط میں کمی، 86 ہزار کا عدالت سے رجوع۔ راجہ بابر ناصر

Dec 3, 2017

بس پریس۔کام۔ سپین بھر میں قائم کی گئیں، عدالتوں سے 86.444 افراد نے رجوع کر لیا۔ یہ عدالتیں "کلائوسولا سوئیلو" نامی شق کے باعث متائثر ہونے والے افراد کو راحت مہیا کرنے کیلئے قائم کی گئیں تھیں۔ پاک فیڈریشن سپین کے جنرل سیکرٹری و آئی سی وی پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی راجہ بابر ناصر کے مطابق، بھاری تعداد میں لوگوں کا عدالتوں سے رجوع کرنا، اس بات کا ثبوت ہے کہ، بینک، عدالتی حکم کے باوجود، اس شق کو ختم کرکے لوگوں کے قرضہ کی قسط کو کم کرنے سے احتراض کر رہے تھے۔ حکومت کے مطابق عدالت میں دائر تمام درخواستوں کو عمومی درخواستوں کے درجہ میں رکھا گیا ہے۔ اور ان درخواستوں پر فیصلہ کا دورانیہ ایک سال کے لگ بھگ ہے۔ میڈریڈ، اندلس اور کتلونیا میں سب سے زیادہ لوگوں نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

Read More

کتلونیا چھوڑنے والی کمپنیوں کو ہم واپس لائیں گے۔ راخوئی ، صدر سپین

Dec 3, 2017

بس پریس۔کام۔ سپینش صدر ماریانو راخوئی نے کہا کہ، کتلونیا کا نظم و نسق، وفاقی حکومت کے زیر انتظام بہترین طریقہ سے چل رہا ہے۔ اور آرٹیکل 155 کا کتلونیا میں نفاذ ہی تمام مسئلہ کا واحد حل تھا۔ کتلان آزادی کی کہانیوں کو سننے کیلئے اب لوگ تیار نہیں ہیں۔ مطارو میں پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راخوئی نے مزید کہا کہ، کتلونیا چھوڑ کر جانے والی کمپنیوں کو ہم واپس کتلونیا میں لائیں گے۔ انہوں نے سابق کتلان صدر پوئیج دے مونتے کو مخاطب کر کے کہا کہ، وہ یورپین رہنمائوں کے موقف کے خلاف جانے سے پرہیز کریں۔ انہوں نے اعلان آزادی کے بعد کتلان معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر آزادی پسندوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اور کہا کہ، یہ لوگ جانتے تھے کہ معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ لیکن انہوں نے عوام کے ساتھ جھوٹ بولا۔

Read More

فٹبال ورلڈ کپ 2018: مراکش، پرتگال، ایران، سپین کے مد مقابل

Dec 1, 2017

بس پریس۔کام۔ روس میں منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ڈراز کی تقریب کریملن، ماسکو میں ہوئی۔ ڈراز کے مطابق، سپین، پرتگال، ایران اور مراکش ایک گروپ میں ہوں گے۔ سابق کوچ سپینش ٹیم بوسقے نے ڈراز کے بارے میں رائے دیتے ہوئے کہا کہ، ہمیں مد مقابل ٹیموں کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے۔ بالخصوص پرتگال کو، جو کہ یورپین کپ جیت کر ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا۔ اور یہ ٹیم اس وقت انتہائی بلند معیار کا کھیل پیش کر رہی ہے۔ 

Read More

الیکشن کمیشن بارسلونا نے پیلی روشنیاں جلانے پر پابندی عائد کردی

Dec 1, 2017

بس پریس۔کام۔ بارسلونا ڈویژن کے الیکشن کمیشن نے 21 دسمبر کو ہونے والے صوبائی انتخابات کے تناظر میں انتخابات تک سرکاری عمارتوں اور فواروں پر زیب و آرائش کیلئے پیلی بتیوں کوجلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کا مطالبہ پاپولر پارٹی کے رہنما آلبیول نے کیا تھا۔ جنہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ، بتیوں کا پیلا رنگ آرائش سے زیادہ ایک مخصوص سیاسی نکتہ نظر رکھنے والے افراد کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس لئے پیلی بتیوں کا فواروں اور بلدیاتی عمارتوں پر استعمال ان اداروں کی غیر جانبدارانہ ساکھ کو متائثر کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے پاپولرپارٹی کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے، حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔  

Read More

وی ٹی سی لائسنسوں کی تعداد قانونی حد سے زیادہ ہے۔ سپینش سیکرٹری ٹرانسپورٹ

Dec 1, 2017

بس پریس۔کام۔ سپینش سیکرٹری ٹرانسپورٹ خولیو گومیز نے کہا ہے کہ، بعض صوبوں میں لگژری گاڑیوں کی تعداد قانونی حد سے زیادہ ہے۔ گومیز نے اعتراف کیا کہ، بعض صوبوں میں ان گاڑیوں کی تعداد ٹیکسیوں کے مقابلہ میں 1:30 کی بجائے 1:15 ہے۔ انہوں نے اس صورتحال کا ذمہ دار 2009 سے 2012 کے دوران قانونی خلاء کو قرار دیا۔ اور یقین دہانی کروائی کہ نیا آرڈیننس اس بات کو یقینی بنائے گا کہ، لگژری گاڑیوں کا نیا اضافی لائسنس کسی بھی صورت میں جاری نہ کیا جائے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق سپینش سپریم کورٹ کے حکم پر لگژری گاڑیوں کے 80 نئے لائسنس جاری کیے جارہے ہیں۔ اور ہم اس خدشہ کا مداوا نہیں کرسکتے کہ اس سے 10 ہزار نئے لگژری لائسنس جاری کیے جاسکتے ہیں۔ کیونکہ، حکومت، عدالتی فیصلوں کے خلاف قانون سازی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ، وزارت ٹرانسپورٹ ٹیکسی سیکٹر کی جانب سے پیش کی جانے والی تمام تجاویز کو سننے کیلئے تیار ہے۔ اور ٹیکسی سیکٹر کے ساتھ مل کر معاملات کا حل چاہتی ہے۔ 

Read More

سوشلسٹوں کی حمایت کے بغیر، آرٹیکل 155 کا نفاذ ممکن نہیں تھا۔ جوان تاردا، اسکیرا

Dec 1, 2017

بس پریس۔کام۔ قومی اسمبلی سپین میں اسکیرا پارٹی کے ترجمان جوان تاردا نے کہا ہے کہ، سوشلسٹوں کی حمایت اور مدد کے بغیر سپینش حکومت کیلئے کتلونیا میں آرٹیکل 155 کا نہ صرف نفاذ کرنا ممکن نہیں تھا، بلکہ کتلونیا کی آئینی حیثیت کو بھی تبدیل نہیں کیا جا سکتا تھا۔ 

Read More

کتلان سیاسی قیدیوں کے مستقبل کا تعین 4 دسمبر کو ہو گا

Dec 1, 2017

بس پریس۔کام۔ کتلان سابق نائب صدر اوریول جونکیرا، 7 وزرای سمیت گرفتار 10 سیاسی قیدیوں کے جیل میں مزید قیام یا رہائی سے متعلق فیصلہ جج صاحب پیر 4 دسمبر کے روز کریں گے۔ آج جمعہ کے روز سیاسی قیدیوں نے عدالت میں اپنے بیانات ریکارڈ کروائے۔ قیدیوں کی پہلی ترجیح عدالت سے عبوری ضمانت پر رہائی کا پروانہ حاصل کرنا ہے۔ تاکہ، وہ 21 دسمبر کو ہونے والے صوبائی انتخابات کی مہم میں حصہ لے سکیں۔ اونڈا سیرو ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کتلان صدر آرتر ماس نے کہا کہ، ہم چاہتے ہیں کہ، وہ جیل سے رہائی پانے کیلئے اپنا موقف بہتر طریقہ سے استعمال کریں۔ گرفتار شدگان کو بغاوت سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات کا سامنا ہے۔

Read More

سپینش ٹیکسی ڈرائیورز کیلئے صورتحال ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔ طاہر فاروق

Nov 30, 2017

بس پریس۔ کام۔ اوبر اور کابی فائی جیسی کمپنیوں کے باعث، سپین بھر کے ٹیکسی ڈرائیورز کیلئے صورتحال ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بارسلونا ٹیکسی سیکٹر کے رہنما طاہر فاروق نے بدھ کے روز ہونے والی ٹیکسی سیکٹر کی کامیاب ہڑتال کے موقع پر کیا۔ طاہر فاروق کے مطابق، حکومت کی جانب سے ٹیکسی سیکٹر کے مسائل سے چشم پوشی کے باعث اس طرح کی مزید ہڑتالیں کی جاتی رہیں گی۔ طاہر فاروق کے مطابق، جہاں کابی فائی، اوبر کے باعث ٹیکسی ڈرائیورز اپنے لائسنسوں کی اقساط دینے سے قاصر ہو رہے ہیں۔ وہیں ان کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے والے ڈرائیور غلامی کی زندگی گذار رہے ہیں۔ جب کہ یہ کمپنیاں اپنے ملازمین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی بجائے منافع سمیٹنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ، کابی فائی کے ساتھ کام کرنے والی وی ٹی سی کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ جس کے باعث حکومت کو کثیر ٹیکس دینے والا سیکٹر انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔ طاہر فاروق کے مطابق پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز، مقامی ڈرائیورز کے ہمراہ اپنے سیکٹر کے تحفظ کیلئے قانونی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے، اپنی بھرپور کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

Read More

بلدیاتی حکومت کی امداد کی متلاشی مذہبی تنظیموں کی میٹنگ 14 دسبر کو ہو گی

Nov 30, 2017

بس پریس۔کام۔ بلدیہ بارسلونا کی پریس ریلیز کے مطابق، شعبہ مذہبی امور کے تحت حکومتی امداد کی متلاشی مذہبی تنظیموں کی میٹنگ 14 دسمبر کو شام 4.30 بجے کامرس گلی نمبر 44 پر ہو گی۔ حکومتی امداد کی متلاشی مذہبی ایسوسی ایشنز کے رہنمائوں کو اپنی شرکت کی اجازت حاصل کرنے کیلئے بلدیہ بارسلونا نے فون نمبر 932564342 پر رابطہ کرنے یا ای میل کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔

Read More

این کومون پارٹی ۔جلسہ 2 دسمبر بھرپور شرکت کریں گے۔ عدیل وڑائچ

Nov 30, 2017

بس پریس۔کام۔ ایمیگرنٹس دوست سیاسی پارٹی کے زیر اہتمام 2 دسمبر کو صبح 11.30 پر ہونے والے انتخابی مہم کے جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بارسلونا عدیل وڑائچ نے پارٹی کے پاکستانی کارکنان کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ جلسہ میں پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈومینیک، بارسلونا کی میئر آدا کولائو اور دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔

Read More

کتلونیا کا صدر میں ہی ہوں۔ پوئیج دے مونتے

Nov 25, 2017

بس پریس۔کام۔ میں ہی کتلونیا کا صدر ہوں۔ اس بات کا اعلان معزول صدر پوئیج دے مونتے نے ٹی وی 3 کے ساتھ برسلز میں ایک انٹرویو میں کیا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے کتلان آزادی کے عمل کو روکنے میں متشدد رویہ کی نشاندہی کی اور کہا کہ، کتلان آزادی کا عمل مکمل پرامن رہے گا۔ اور ہم لوگ کسی بھی قسم کے تشدد یا متشدد رویہ کو اختیار نہیں کریں گے۔ انہوں نے پاپولر رہنما آلبیول کی جانب سے ان کے ساتھ ایک مناظرہ کے دعوی کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ، مناظرہ کی بہترین جگہ برسلز کی بجائے بارسلونا ہے۔ اور وہ اس مناظرہ کیلئے تیار ہیں۔ 

Read More

زپاتیرو اور آرتر ماس۔ آج بروز اتوار، سالوادوس پروگرام میں آمنے سامنے

Nov 25, 2017

بس پریس۔کام۔ لا سیکستا ٹی وی کے پروگرام سالوادوس میں صحافی جوردی ایبولا، سابق سپینش صدر زپاتیرو اور سابق کتلان صدر آرتر ماس کو ایک میز پر آمنے سامنے بٹھانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سالوادوس نامی پروگرام لاسیکستا ٹی وی پر اتوار کے روز نشر کیا جائے گا۔ 

Read More

بارسلونا کا کوراچان کلینک، ملک کا سب سے بہترین ہسپتال قرار

Nov 25, 2017

بس پریس۔کام۔ بدھ کے روز جاری ہونے والی سپین کے 20 بہترین ہسپتالوں میں بارسلونا کا کوراچان کلینک ملک کا سب سے بہترین ہسپتال قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالہ سے جاری کردہ فہرست میں ملک بھر کے 146 ہسپتالوں میں دستیاب سہولتوں کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ دوسرے نمبر پر بایع دے ہیبرون ہسپتال۔ پانچویں پر سانت پائو ہسپتال۔ انیسویں پر دیشیئوس ہسپتال جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مکمل فہرست نیچے درج ذیل ہے۔

– Clínica Cocharán (Barcelona) – Consorci Marc Parc de Salut (Barcelona) – Consorci Sanitari del Maresme Hospital de Mataró (Barcelona) – Consorci Sanitari de l'Anoia de Igualada (Barcelona) – Fundació de Gestió Sanitaria de Hospital de la Santa Creu i Sant Pau (Barcelona) – Fundació Hospital Sant Celoni (Barcelona) – Fundació Sanitaria del Mollet (Barcelona) – Hospital Arnau de Vilanova (Valencia) – Hospital Universitario de Valladolid – Hospital Comarcal de Pallars (Lleida) – Hospital Comarcal de Sant Bernabé de Berga (Barcelona) – Hospital de Denia (Alicante) – Hospital de Tortosa Verge De La Cinta (Tarragona) – Hospital de Zumarraga (Guipúzcoa) – Hospital General Universitario de Castellón – Hospital QuirónSalud A Coruña – Hospital de Son Llàtzer (Palma de Mallorca) – Hospital Universitari I Politècnic La Fe (Valencia) – Hospital Universitario Dexeus (Barcelona) – Hospital Universitario Donostia (San Sebastián) – Hospital Universitario Infanta Elena de Valdemoro (Madrid) – Hospital Universitario Joan XXIII de Tarragona – Hospital Universitario Puerta de Hierro de Majadahonda (Madrid) – Hospiten Roca (Las Palmas

Read More

میٹروپولیٹن بارسلونا میں شہر کی نسبت زیادہ غربت

Nov 25, 2017

بس پریس۔کام۔ 36 میونسپل کمیٹیوں پر مشتمل میٹروپولیٹن بارسلونا میں غربت کی شرح کا بارسلونا شہر کی نسبت زیادہ اندراج کیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن کی 32 لاکھ کی آبادی میں سے ٪18.4 نفوس کا غربت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔ جبکہ 1.60.000 نفوس اس وقت غربت کا شکار ہیں۔ جو کہ کل آبادی کے ٪5 کے قریب ہیں۔ دوسری طرف بارسلونا شہر میں غربت کے خدشہ سے دوچار آبادی صرف ٪15.4 اندراج کی گئی ہے۔ میٹروپولیٹن حکومت کے سروے کے مطابق آبادی کے ٪31.9 حصے نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ، وہ اخراجات کیلئے دستیاب رقم کی عدم موجودگی کے باعث ایک ہفتہ کی چھٹیوں پر بھی جانے سے قاصر ہیں۔ 

Read More

بارسلونا۔ گاڑی سکریپ کروانے پر 3 سال مفت سفر۔ 202 شہریوں نے گااڑی سکریپ کروا دی

Nov 22, 2017

بس پریس۔کام۔ منگل کے روز سے بارسلونا میٹروپولیٹن ایریا میں جاری کئے جانے والے گرین کارڈ کو 202 شہریوں نے حاصل کرلیا ہے۔ اس کارڈ کو حاصل کرنے کی بعد یہ شہری تین سال تک مفت سرکاری ٹرانسپورٹ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ مزید تفصیل کیلئے بارسلونا اردو سروس کی 13 دسمبر 2016 کو شائع کردہ خبر پڑھنے کیلئے نیچے دئے گئے لنک پر کلک کریں۔ شکریہ

بارسلونا۔ پرانی گاڑیاں سکریپ کرنے پر3 سال مفت سرکاری ٹرانسپورٹ

 

Read More

ماحولیاتی سٹکر کے بغیر گاڑیوں کو بارسلونا پولیس 100 یورو جرمانہ کرے گی

Nov 22, 2017

بس پریس۔کام۔ محکمہ ٹریفک 'ڈی جی ٹی' کی جانب سے جاری کردہ ماحولیاتی سٹکر کے بغیر بارسلونا کی سڑکوں پر دوڑنے والی گاڑیوں کو یکم دسمبر سے شہری پولیس کی جانب سے 100 یورو جرمانہ کیا جا سکے گا۔ یہ سٹکر ماضی میں گاڑیوں کے تمام مالکان کو بذریعہ ڈاک ارسال کیے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی میئر جانیت سانز کے مطابق، جب بھی کتلان حکومت کی جانب سے فضائی آلودگی کا الرٹ جاری کیا جائے گا۔ تو، مقامی پولیس کے 48 سپاہیوں پر مشتمل خصوصی دستہ، شہر میں ماحولیاتی سٹکر کے بغیر گردش کرنے والی گاڑیوں کو جرمانہ عائد کیا کریں گے۔ یاد رہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا انتباہ جاری ہونے کے بعد، شہر کی سڑکوں پر 2006 سے قبل بنائی گئی ڈیزل گاڑیوں اور 2000 سے قبل بنائی گئی پٹرول گاڑیوں کا صبح 7 بجے سے رات 8 بجے تک گردش کرنا ممنوع قرار دے دیا جائے گا۔ البتہ زونا فرانکا، بال بیدریرا، تیبیدابو، لاس پلاناس، اور رونداز میں ان کے داخلہ پر پابندی نہیں ہو گی۔ طاہر فاروق، رہنما ٹیکسی سیکٹر بارسلونا نے ان اقدامات کو ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے مناسب قرار دیا ہے۔

Read More

سوشلسٹ پارٹی کو پودیموس کی نسبت، بدعنوان پاپولر زیادہ محبوب ہے۔ اگلیسیاس

Nov 22, 2017

بس پریس۔کام۔ پودیموس پارٹی کے سیکرٹری جنرل پابلو اگلیسیاس نے کہا ہے کہ، سوشلسٹ رہنما پیدرو سانچیز کو پودیموس پارٹی کی نسبت بدعنوان راخوئی کے ساتھ مل کر چلنا زیادہ محبوب ہے۔ اور اگر ہم سوشلسٹ پارٹی کے ساتھ جب تک کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔ سپین میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ لاسیکسٹا ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں اگلیسیاس نے کہا کہ، وہ اس بات کی وجہ سے بہت متفکر ہیں۔ کہ، ستمبر کے بعد سے ان کی سانچیز کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوئی۔ اور سانچیز بھی پارٹی کے اندرونی انتخابات کے دوران کئے گئے اپنے وعدوں کی نہ تو تکمیل کر رہے ہیں۔ نہ ہی ان کی سیاست کا محور ان دعووں اور وعدوں کے گرد گھوم رہا ہے۔ 

Read More

ہم نے سپین کو محفوظ کرلیا۔ اب زخموں پر مرہم رکھنا باقی ہے۔ صدر سپین

Nov 22, 2017

بس پریس۔کام۔ سپینش صدرماریانو راخوئی نے کتلونیا کی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ، ہم نے سپین کو بچا لیا ہے۔ اب صرف سپین کو آئے ہوئے زخموں پر مرہم رکھنا باقی ہے۔ سپینش صدر نے مزید کہا کہ، آئین میں کسی بھی بڑی تبدیلی کیلئے واضح سفارشات کی ضرورت ہے۔ ابھی تک ایسی کوئی واضح سفارشات سامنے نہیں آئیں۔ تمام لوگ آئینی تبدیلی کی بات کرتے ہیں، لیکن لوگ تبدیلی کا طریقہ کار نہیں جانتے۔ راخوئی کے مطابق آرٹیکل 155 کے نفاذ کے بعد صوبہ کتلونیا، سپینش حکومت کے زیر انتظام ہے۔ راخوئی کے مطابق، علیحدگی پسند کہہ رہے ہیں کہ، کتلان آزادی کے مسئلہ کی وجہ سے معیشت کو کوئی فرق نہیں پڑا۔ جبکہ 2 ہزار کے قریب کمپنیاں کتلونیا کو چھوڑ کی جا چکی ہیں۔ علیحدگی پسند یورپین ممالک کی جانب مدد کیلئے دیکھ رہے ہیں۔ لیکن انہیں کسی بھی جانب سے مدد نہیں مل رہی۔ نہ ہی یورپ سے اور نہ ہی دنیا بھر سے۔ وہیں کتلان آزادی کا طے کیا گیا لائحہ عمل یورپی یونین کے بنیادی مقاصد کے ہی متصادم ہے۔ 

Read More

سپین۔ تارکین وطن کے یورپ میں داخلہ کا نیا دروازہ

Nov 22, 2017

بس پریس۔کام۔ یورپی یونین کو جہاں آنے والوں سالوں میں سیاسی، سماجی، معاشی، ثقافتی مسائل کو حل کرنا ایک چیلینج محسوس ہو رہا ہے۔ وہیں تارکین وطن کا یورپ کی جانب رحجان بھی ایک اہم مسئلہ بن کر سامنے آ رہا ہے۔ 2016 میں 3.87.895 تارکین وطن یورپ پہنچے۔ جبکہ 19 نومبر تک 1.70.593 تارکین وطن یورپ پہنچ چکے ہیں۔ وہیں 2017 نومبر تک 23.229 تارکین وطن سپین پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ گذشتہ سال صرف 13.246 افراد سپین پہنچے تھے۔ این جی اوز کے مطابق اس وقت مراکش سے سپین منتقلی کے رستے بند ہیں۔ جب کہ مستقبل میں مزید خطرناک روٹ کَھلنے کے امکانات ہیں۔ جس کے باعث بہت سی انسانی جانیں ضائع ہونے کے امکانات ہیں۔ 

Read More

سپین ٹریفک لائسنس کے تقریبا 2 لا کھ امتحان منسوخ

Nov 22, 2017

بس پریس۔کام۔ سپینش ٹریفک ممتحنوں کی ہڑتال مسلسل جاری ہے۔ ممتحنوں نے اس صورتحال کا ذمہ وار محکمہ ٹریفک کے حکام کو قرار دے دیا ہے۔ جن کی مسلسل کی جانے والی غلط بیانیوں کے باعث صورتحال اس نہج تک جا پہنچی ہے۔ اب تک سپین میں 1.93.000 امتحانات کو منسوخ کیا جا چکا ہے۔ ممتحنوں کے مطابق 24 سال کی نوکری کر چکنے والا ممتحن صرف 1289 یورو ماہانہ وصول کر رہے ہیں۔ جبکہ محکمہ کے مطابق ممتحن 1600 یورو ماہانہ وصول کر رہا ہے۔ ممتحنوں کے مطابق حکام کی انہی غلط بیانیوں کے باعث معاملات گمبھیر صورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

Read More
error: Content is protected !!