June 24, 2017
You can use WP menu builder to build menus

مفت تعلیم سب کے لئے۔ حکومت اندالوسیا یونیورسٹی کے تمام طالبعلموں کی تمام فیس خود ادا کرے گی

Jun 22, 2017

حکومت اندالوسیا نے یونیورسٹی تعلیم تمام طالبعلموں کے لئے مفت کر دی اور انکی فیس خود ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایسے تمام طالبعلم جنکا یونیورسٹی میں داخلہ ہو چکا ہو اور پہلے سال میں وہ تمام مضامین پاس کر لیں تو انکی آئندہ تمام فیسیں حکومت خود ادا کرے گی۔ اس طرح ایک طالبعلم صرف 760یورو میں اپنی ڈگری مکمل کر سکیں گے۔ اس فیصلہ سے 30000 طالبعلموں کو فائدہ ہو گا۔ جو کہ تمام بچوں کا 99 فی صد ہے۔ اس سکیم پر یونیورسٹی بجٹ کا2 فیصد خرچ ہو گا۔ 

Read More

موسس نے بینک ڈکیتی کرنے والا گروہ کو گرفتار کر لیا

Jun 22, 2017

موسس نے بینک ڈکیتیاں کرنے والا ایک گروپ گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے ایک لاکھ یورو مختلف بینکوں سے نکالے تھے۔ انہوں نے 10 مارچ کو ہاسپیتالت اور 14 مئِ کو خرونا میں وارداتیں کی تھیں۔اس گروہ میں سپانش، اٹالین اور ایکواڈور کے لوگ شامل تھے۔

Read More

میڈرڈ میں کالج پروفیسر کو طالبعلموں سے برا سلوک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

Jun 22, 2017

میڈرڈ میں ایک کالج پروفیسر کو طالب علموں سے برا سلوک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک کولمبین فیملی کے بچے اور ایک معذور بچے نے اپنے ساتھ غلط سلوک کرنے کی شکایت کی تھی جس پر پولیس نے کرووائی کرتے ہوئے پروفیسر کو گرفتار کر لیا گیا۔

Read More

خائن میں موبائل فون ایپلیکیشن کے مدد سے گرل فرینڈ کی جاسوسی کرنے پر نوجوان کو 7 سال قید کی سزا

Jun 14, 2017

خائن کی عدالت نے ایک مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے نوجوان کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ نوجوان ایک موبائل اپلیکیشن کی مدد سے اپنی گرل فرینڈ کی جاسوسی کرتا تھا ۔ اس نے  ایک موبائل لڑکی کو گفٹ کیا جس میں ایک ایسا پروگرام موبائل میں محفوظ کر دیا جس کی مدد سے وہ لڑکی کی تمام ای میلز، وٹس ایپ ڈیٹا، لوکیشن،تصاویر اور گفتگو تک رسائی رکھتا تھا۔

Read More

اندالوسیا میں یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ کے امتحانی سنٹر میں موبائل فون ساتھ رکھنے پر طالبعلم کو ٹیسٹ سے باہر نکال دیا

Jun 14, 2017

اندالوسیا میں ہونے والے یونیورسٹی امتحان میں طالب علم کو موبائل فون ساتھ رکھنے کی وجہ سے امتحان سے باہر نکال دیا۔ داخلہ ٹیسٹ کے دوران کسی بھی طالبعلم کو موبائل فون ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہے

Read More

سنٹر بارسلونا میں قیمتی گھڑیاں چھیننے والے گروہ کے خلاف موسس نے کریک ڈاون شروع کر دیا

Jun 13, 2017

سنٹر بارسلونا کے علاقے میِ قیمتی گھڑیوں کے چھینے جانے کو بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر موسس پولیس نے وسیع کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 150000 یورومالیت کی گھڑیاں چھینی جا چکی ہیں۔ ابھی تک پولیس نے 27 افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے 20 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے مگر ان سے کوئی بھی قیمتی گھڑی برآمد نہیں ہو سکی۔

Read More

روال میں مقیم بنگلہ دیشی ایمیگرینٹ احمد نے نئے مالک مکان ایم کے پریمیم پر مقدمہ درج کروادیا۔

Jun 13, 2017

روال میں مقیم ایک بنگلہ دیشی ایمیگرینٹ نے نئے مالک مکان پر مقدمہ کر دیا۔احمد کائے لانکاستر دے روال میں ایک بلڈنگ میں مقیم ہے جسے مالکان نے ایک انوسٹر گروپ ایم کےپریمیم کو فروخت کر دیا تھا۔ جو اس بلڈنگ کو ہوسٹل میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ کمپنی نے احمد کو 5000 یورو نقد ادا کرنے پر مقدمہ واپس لینے کی تجویز دی ہے جسے احمد نے مسترد کر دیا ہے۔ احمد کا مطالبہ ہے کہ وہ اپنی بیوی اور 2 بچوں جن کی عمریں 10 سال اور چند ماہ ہے کو کسی دوسری جگہ منتقل نہیں کر سکتا۔ اس کے لئے بہت مشکل ہے لہذا اسے اسی بلڈنگ میں رہنے کی اجازت دی جائے اور کمپنی کو پابند کیا جائے کے وہ اس سے کرایہ موصول کرتی رہے۔

Read More

بلدیہ ویلنسیاامسال کونسل منصوبہ کےلِئے 400 نوجوان بھرتی کرے گی۔

Jun 13, 2017

بلدیہ ویلنسیا نے اس سال 400 نوجوانوں کوکونسل منصونہ کے تحت بھرتی کرنے کا پروگرام بنایا ہے  یہ نوکری ان نوجوانوں کو ملے گی جنہوں نے حال ہی میں اپنی تعلیم مکمل کی ہے اور انکی عمر 30 سال سے کم ہے۔ جس کے لئے 8 ملین یورو کا بجٹ مختص کیا ہے۔ اس پروگرام کو 4000 نوجوانوں تک بڑھایا جائے جس کے لئے 26 ملین یورو تک اس بجٹ کو بڑھایا جائے گا

Read More

منگل کوکتلونیامیں 32000 طالب علم یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔

Jun 13, 2017

اس منگل کو کتلونیا میں 32055 طالبعلم یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔ جن میں 26838 بچے باچیراتو پاس کرنے کے بعد حصہ لے رہے ہیں جبکہ 2744 جنہوں نے ماضی میں باچیراتو پاس کیا ہے اور 2474 نے گرادو سپیرئیر کا امتحان پاس کیا ہوا ہے۔

Read More

فٹ بالر میسی نے 30 ملین یورو میں 77 کمروں کا 4 سٹار ہوٹل خرید لیا

Jun 10, 2017

بارسا کلب کے کھلاڑی میسی نے بارسلونا سے ملحقہ قصبہ سیچس میں ایک فور سٹار ہوٹل خریدا ہے جس کی مالیت 30 ملین ءورو ہے۔ یہ 77 کمروں پر مشتمل ہے ۔ ہوٹل کا کل رقبہ 300 میٹر ہے۔ جس میں ایک رات کا کرایہ 200 سے 300 یورو تک ہے۔

Read More

کتلونیا پولیس موسس اسکوادریا میں 500 نئی آسامیاں پر بھرتیاں جون میں ہوں گی

Jun 10, 2017

جنریلیتات دے کتلونیا نے موسس دے اسکوادریا پولیس میں 500 نئی آسامیوں پر بھرتی کو فیصلہ کیا ہے جو کہ اس جون میں  ہونگی۔ اسوقت پولیس فورس میں 16800 افراد سروس کر رہے ہیں اس تعداد کومرحلہ وار 18200 تک پہنچایا جائے گا۔

Read More

پناہ گزینوں کو بحال کرنے کی اجازت دی جائے۔26 میونسپل کارپوریشنز کا مطالبہ

Jun 10, 2017

سپین کی 26 میونسپل کارپوریشنز نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں پناہ گزینوں کی بحالی اور آبادکاری کی اجازت دی جائے اور اس کے لئے سماجی بہبود کی وزارت سے مزید فنڈز جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ سپین میں گذشتہ سالوں کی نسبت پناہ گزینوں کو درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بارسلونا میں پچھلے سال 16000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ 2012 میں یہ تعداد 4000 تھی۔ مونسپل کارپوریشنز کو محدود بجٹ میں بحالی کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے

Read More

سپین میں 550 پٹرول اسٹیشنز پر ایل پی جی گیس گاڑیوں میں ڈلوانے کی سہولت موجود ہے

Jun 10, 2017

سپین میں 550 پٹرول اسٹیشنز پر ایل پی جی گیس گاڑیوں میں ڈلوانے کی سہولت موجود ہے جبکہ کتلونیا میں 103 اسٹیشن کام کر رہے ہیں۔ آئندہ سال انکی تعداد 1000 کرنے کا ہدف ہے۔ اس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو گی بلکہ یہ 40 فی صد بچت ہو گی۔

Read More

سلیکتیویداد کا امتحان دینے والے طالبعلم بوقت ضرورت اپنا روزہ توڑ سکتے ہیں۔ صدر اسلامک کمیشن آف سپین

Jun 5, 2017

اسلامک کمیشن آف سپین کے صدر رائے تاتارے نے کہا ہے کہ اس بار بھی یونیورسٹیز کے داخلہ کے انٹری ٹیسٹ  سلیکتویداد کے امتحان رمضان میں ہو رہے ہیں اور منسٹری آف ایجوکیشن کی ہدایات کو بغور پڑھنے کے بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ مرحلہ 5 گھنٹے پر محیط ہے اور اگر کسی طالبعلم کو ٹیسٹ دینے میں مشکل پیش آ رہی ہو تو وہ اپنا روزہ توڑ سکتا ہے۔ 

Read More

سپین کی یونیورسٹیز میں داخلہ کے لئے سلیکٹیویداد کے امتحان اس ہفتہ سے شروع ہو رہے ہیں

Jun 5, 2017

یونیورسٹیوں میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ جون کے اس ہفتہ سے شروع ہو رہے ہیں۔ ان امتحانات میں وہ بچے حصہ لے رہے ہیں جنہون نے سپین سے باچیوراتو یا پاکستان سے ایف۔اے ایف ایس سی ک اامتحان پاس کیا ہوا ہے۔

اس دفعہ 300232 طالبعلم اس ٹیسٹ مین حصہ لے رہے ہیں۔ 6۔7 اور 8 جون کو آراگون، لا ریوخا، بالیاریس، ویلنسیانا، میڈرڈ اور ایکسترامادورا کمیونیداد میں امتحان ہو گا۔ 7،8اور 9 جون کو گالیسیا، استوریا، نابارا، کناریا، پائس باسکو اور کاستیون لا مانچا مِن امتحان ہو گا۔ 8،9 اور 12 جون کو کنتابریا میں امتحان ہو گا۔ 12،13 اور 14 جون کو اندالوسیا اور مورسیا میں امتحان ہو گا۔جبکہ کاستیا، لیون اور کتلونیا میں 13، 14 اور 15 کو امتحان ہو گا۔

Read More

زونا فرانکا ڈپوٹ سنٹر بند نہ کرنے پر بلدیہ بارسلونا وزارت داخلہ کے خلاف عدالت میں مقدمہ کرے گی۔

Jun 5, 2017

بارسلونا زونافرانکا میں قائم ڈپورٹ سنٹر کو بلدیہ آرڈر کے باوجود بند نہ کرنے کی وجہ سے بلدیہ نے وزارت داخلہ کے خلاف ملک کی اعلٰی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔بلدیہ نے 28 مارچ کو اپنی ایک چٹھی میں یہ واضح کیا تھا کہ اگر 2 ماہ کے اندر اندر یہ سنٹر بند نہ کیا گیا تو بلدیہ عدالت سے رجوع کرے گی۔

Read More

مالاگا کرکٹ کلب نے کروسیڈ کرکٹ کلب کو شکست دے دی۔ انگلش ٹیم کے خلاف ریاض بٹ کی سنچری

Jun 3, 2017

مالاگا کرکٹ کلب نے ایک دوستانہ میچ میں انگلش ٹیم کروسیڈ کرکٹ کلب کو شکست دے دی۔ میچ میں سب سے زیادہ سکور ریاض بٹ نے بنایا جو 108 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ مالاگا کرکٹ کلب کے دیگرکھلاڑیوں میں عادل ، وقاص احمد، احمد گورسی، امجد علی، اویس چیمہ اور امین خان شامل تھے

2e0ce3cb-d723-4a78-8b75-4bf68b787174

Read More

اسلامیات کورس کی چھٹی کلاس اتوار کو کلوت اسلامک سنٹربارسلونا میں ہو گی۔

Jun 3, 2017

اسلامیات کورس کی چھٹی کلاس کلوت اسلامک سنٹر میں ہو گی۔ کلاس کو آغاز 3٫30 بجے ہو گا۔ اس کلاس میں سکول اور کالج کے طالب علم حصہ لے رہے ہیں۔ اس سبق میں بچے نبی کریم صلی اللہ و آلہ وسلم کی حیات مبارک کے بارے میں سیکھیں گے۔

clase 6 la profecía (I)

Read More

بارسلونامیں 17 سال کی عمر تک 53 فیصد نوجوان چرس کا سوٹا لگا چکے ہوتے ہیں

Jun 2, 2017

بلدیہ کے ایک سروے کے مطابق بارسلونامیں 17 سال کی عمر تک 53 فی صد نوجوان چرس کا سوٹا لگا چکے ہوتے ہیں۔ بارسلونا کے امیر آبادیوں میں شراب نوشی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ باچیراتو کے دوسرے سال تک 54 فیصد لڑکے اور 53 فیصد لڑکیاں سیکس کر چکی ہوتی ہیں جس کے دوران بچے سیکس ڈرگ بھی استعمال کرتے ہیں۔ اور لڑکیاں  ایسی مانع حمل ادوایات کا بھی استعمال کرتی ہیں جنکےاستعمال  کی گائینا کالوجسٹ اجازت نہیں دیتے ہیں ۔

alcohol-adolescentes-Barcelona tabaco-adolescentes-Barcelona sexualidad-adolescentes-Barcelona

Read More

پانامہ کیس میں سپین کے انٹی کرپشن ادارہ کے سربراہ مانوئیل مویکس نے استیفی دے دیا

Jun 1, 2017

پانامہ میں آف شور کمپنی ہونے کے الزام پر سپین کے سب سے بڑے ادارہ انٹی کرپشن کے سربراہ  مانوئیل مویکس نے اپنے عہدہ سے استیفی دے دیا۔ ان پر یہ الزام ہے کہ وہ پانامہ میں رجسٹرڈ ایک آف شور کمپنی کے 25 فیصد کے حصہ دار ہیں۔ وہ اس عہدہ پر 8 مارچ کو تعینات ہوئے تھے۔

Read More

قومی اخبار ایل مندو میں پاکستانی کمیونیٹی کے ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ افراد کی ہڑ تال میں شرکت کی نمایاں کوریج

Jun 1, 2017

پاکستانی کمیونیٹی کے ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ افراد 30 مئی کو ہونے والی ہڑتال میں شرکت کی جس کو سپین کے قومی  اخبارات نے بھرپور پذیرائی دی اور نمایاں کوریج دی۔ مزید تفصیل درج ذیل لنک سے حا صل کر سکتے ہیں۔

http://www.elmundo.es/economia/empresas/2017/06/01/592ff5cb268e3e0e6b8b457c.html

 

Read More

ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ پاکستانی کمیونیٹی کی میڈرڈ میں ہونے والی ہڑتال میں بھرپور شرکت

Jun 1, 2017

ٹیکسی سیکٹر نے 30 مئی کو بارسلونا اور میڈرڈ میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کرنے کے لئے تمام سیکٹر سے بھر پور تعاون کیا۔18762591_1928016457224698_1279035183_n18835189_1928016477224696_1501681014_n18762591_1928016457224698_1279035183_n 18834546_1928016357224708_328867889_n

Read More

بلدیہ بادالونا نے بےگھر افراد کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پلیٹ فارم کا اعلان کر دیا

May 28, 2017

بلدیا بادالونا نے بے گھر افراد کو رہائشی سہولیات دینے کے پروگرام کا اعلان کر دیا جس کے تحت ہر بے گھر فرد کو رہائش کی سہولت دی جائے گی۔ اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں ان تمام افراد کے اعدادوشمار اکٹھے کئے جائیں گے جن کے پاس اپنی چھت نہیں ہے۔ اس مرحلے کے لئے بلدیہ نے تمام اداروں کو تعاون کی دعوت دی ہے۔ دوسرے مرحلے میں بلدیہ ان افراد کو رہائش کا مناسب بندوبست کرے گی۔

Read More

بلدیہ بارسلونا پولیس یونیفارم پر خفیہ کیمرے نصب کرے گی تاکہ پولیس کے خلاف نا جا ئز شکایات کو ختم کیا جا سکے

May 28, 2017

بلدیہ بارسلونا نے پولیس یونیفارم پر خفیہ کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ کسی بھی وقوعہ پر ہونے والے حالات کو ریکارڈ کر لے گا۔ اس ریکارڈنگ کو صرف مخصوص آلات کی مدد سے ہے دیکھا جا سکے گا ۔ جس کے مدد سے پولیس کے خلاف ہونے والی نا جائز شکایات کو رفع کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل حوالات میں اور ملزمان کو لیجانے والی گاڑیوں میں بھی اسی طرح کے کیمرے نصب کرنے کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔

Read More

بارسلونا میں اتوار 28 مئی کو ہونے والی ریس میں 10 ہزار لوگ حصہ لیں گے۔

May 28, 2017

اتوار 28 مئی کو بارسلونا میں ہونے والی میراتھن ریس مین 10 ہزار افراد شریک ہوں گے ۔ یہ ریس پلائو ریال پیدرالبیس سے لے کے پاسیو دع گراسیا فیریا کے درمیان ہو گے۔ جس کے لے 8٫30 تا 12٫30 تک شہر کے مختلف حصوں کی ٹریفک بند کر دی جائے گی۔ جس میں 40 سے زائد بسوں کے روٹ بھی متاثر ہوں گے۔

1495884343669

Read More

ایمیگریشن دوست پارٹی آئی سی وی کی سیکرٹری امیگریشن گابی پوبلیت کی طرف سے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد

May 28, 2017

ایمیگریشن دوست سیاسی پارٹی آئی سی وی کے ایمیگریشن سیکریٹری گابی پوبلیت نے سوشل میڈیا کے فیس بک اکائونٹ کے ذریعے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ہے

Untitled-1

Read More

اسلامیات کورس کی پانچویں کلاس اسلامک سنٹر کلوت بارسلونا میں اتوار کو 3٫30 بجے ہوگی۔

May 27, 2017

اسلامیات کورس کی پانچویں کلاس  اسلامک سنٹر کلوت بارسلونا میں اتوار کو 3٫30 بجے ہوگی۔

یہ کلاس سپینش زبان میں ہے جس میں سکولوں اور کالجز کے بچے اور بچیاں اسلام کے بنیادی علوم حاصل کر رہے ہیں

clase 5 la fe y obediencia 2

Read More
error: Content is protected !!